فرانسیسی پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہفتے کو ایک بار پھر جھڑپیں ہوئیں جب ملک کے جنوب مغرب میں مہم چلانے والوں نے پانی ذخیرہ کرنے کی بڑی تنصیبات کی تعمیر روکنے کی کوشش کی۔
صدر ایمانوئل میکروں کی پنشن اصلاحات کے خلاف سینٹ سولین میں پرتشدد جھڑپیں کئی دنوں سے جاری ہیں، جن کی وجہ سے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کا دورہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔
پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی تحریک میکروں کے دوسرے مینڈیٹ کا سب سے بڑا بحران بن گیا ہے جس کے دوران گذشتہ ہفتے سے پیرس اور دیگر شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان روزانہ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی ہڑتالوں میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا، جو کہ مظاہروں کا اب تک کا سب سے بڑا دن تھا۔ تقریبا سوال لاکھ افراد پیرس میں مارچ کر رہے ہیں۔
اب تک تقریباً 441 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 475 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جسے ’سیاہ جمعرات‘ کا نام دیا گیا ہے، جس سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں پر تنازعہ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے نئے سرے سے دباؤ ڈالا گیا ہے۔
سینٹ سولین میں سنیچر کو ممنوعہ احتجاج کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں متعدد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے ارکان زخمی ہوئے۔ وہاں مہم چلانے والے فصلوں کو سیراب کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر پانی کے ’بیسن‘ کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے حالات میں پانی تک رسائی متاثر ہو گی۔
منتظمین کے مطابق کارکنوں کا ایک طویل جلوس صبح دیر گئے جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوا، جس میں مقامی حکام کے مطابق کم از کم چھ ہزار افراد شامل تھے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ جب ملک پنشن کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑا ہو رہا ہے تو ہم پانی کے دفاع کے لیے بھی کھڑے ہوں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جب وہ تعمیراتی مقام پر پہنچے، جس کا پولیس دفاع کر رہی تھی تو شدت پسند کارکنوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
حکام نے اس مقام کی حفاظت کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس افسران اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا تھا۔ مظاہرین نے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سمیت مختلف میزائل پھینکے جبکہ پولیس نے آنسو گیس، واٹر کینن اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔
پراسیکیوٹر کے دفتر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سات مظاہرین زخمی ہوئے جن میں سے تین کو ہسپتال لے جانا پڑا۔ دو صحافی بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
مظاہروں کے پیچھے سرگرم گروپوں کے اتحاد کا کہنا ہے کہ ان کے 200 ساتھی زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
وہاں ہنگامی خدمات کے کام کی حمایت کرنے والے ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم الزبتھ بورن نے سینٹ سولین میں ’تشدد کی ناقابل برداشت لہر‘ کی مذمت کی۔
وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے بھی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ’انتہائی بائیں بازو اور الٹرا بائیں بازو‘ کے عناصر کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
پولیس نے ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کے بعد گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں پیٹینک بالز اور چاقو کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز مواد بھی شامل تھا۔
اگرچہ پنشن مخالف اصلاحاتی مہم سے ان کا براہ راست تعلق نہیں ہے لیکن پانی کے ذخائر کی تعمیر پر ہونے والی جھڑپوں نے حکومت کے لیے ایک بڑھتے ہوئے چیلنجنگ صورت حال میں تناؤ کو بڑھا دیا ہے۔
حکومت منگل کو ایک اور مشکل دن کی تیاری کر رہی ہے جب یونینیں ہڑتال اور احتجاج کا ایک اور دور کرنے والی ہیں۔
فرانس کے حالیہ مناظر نے بیرون ملک حیرانی کو جنم دیا ہے۔ ’فرانس میں افراتفری کا راج ہے،‘ ٹائمز آف لندن نے کوڑے کے ڈھیروں کی تصویر پر سرخی لگاتے ہوئے کہا۔
فرانس میں، میکروں کو بائیں بازو سے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ انہوں نے بدھ کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے وسط میں ایک لگژری گھڑی کو ہٹا دیا، اس خوف سے کہ ٹائم پیس کی تصاویر ان کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
'میں ہار نہیں مانوں گا'
ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 کرنے کے لیے قانون سازی پر ہنگامے اس وقت شروع ہوئے جب میکروں نے گذشتہ ہفتے ووٹ کے بغیر پارلیمنٹ کے ذریعے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک متنازعہ ایگزیکٹو طاقت کا استعمال کیا۔
کچرا جمع کرنے والوں کی ہڑتال کی وجہ سے دارالحکومت کی سڑکیں کوڑے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں۔
لیکن فرانسیسی سکیورٹی فورسز کی جانب سے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے حربوں پر بھی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جمعہ کو یورپ کی کونسل نے خبردار کیا کہ مظاہروں میں تشدد ’طاقت کے ضرورت سے زیادہ استعمال کا جواز نہیں بن سکتا۔‘
میکروں نے بدھ کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے مراعات دینے سے انکار کر دیا ہے کہ ’سال کے آخر تک یہ نافذ ہو جائیں گی۔‘
’کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ان اصلاح سے لطف اندوز ہو رہا ہوں؟ نہیں، یہ اصلاحات کوئی عیش و عشرت نہیں ہے، یہ خوشی کی بات نہیں ہے، یہ ایک ضرورت ہے۔‘
روزنامہ لی مونڈ نے کہا کہ میکروں کی ’لچک‘ اب حکمران جماعت میں ’ان کے اپنی حامیوں‘ کو بھی پریشان کر رہی ہے۔
تناؤ والے ماحول کی ایک اور علامت میں، پارلیمنٹ میں میکروں کے دھڑے کی رہنما اورور برج نے ٹوئٹر پر ہاتھ سے لکھا ہوا ایک خط پوسٹ کیا جس میں ان کے چار ماہ کے بچے کو جسمانی تشدد کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے بعد سیاسی میدان میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
چار سال پہلے کے ’یلو ویسٹ‘ مظاہروں کے ملک کو ہلا کر رکھ دینے کے بعد ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت اس تازہ بحران کو کیسے ختم کرے گی۔
بورن خاص دباؤ میں ہے۔ لیکن انہوں نے ہفتے کو ایک کانفرنس کو بتایا: ’میں سمجھوتے تک پہنچنے سے دستبردار نہیں ہوں گی …
انہوں نے کہا، ’میں یہاں معاہدے تلاش کرنے اور اپنے ملک اور فرانسیسیوں کے لیے ضروری تبدیلیوں کو متعارف کروانے کے لیے ہوں۔‘

<p>23 مارچ 2023 کو پیرس میں آئین کے آرٹیکل 49.3 کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پنشن اصلاحات کو ووٹ کے بغیر پارلیمنٹ کے ذریعے پیش کیے جانے کے ایک ہفتے بعد ایک فائر فائٹر ایک مظاہرے کے دوران آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے (اے ایف پی)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/AuTD08q