امریکہ میں ایپل ایئر ٹیگ کی مدد سے چور پکڑا گیا

News Inside

امریکی ریاست جارجیا میں پولیس نے اٹلانٹا کے ہوائی اڈے سے سامان چوری کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا جب متاثرہ شخص نے اپنے بیگ میں محفوظ ایپل ایئر ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا سامان تلاش کیا۔

جیمز ریڈ نے لاس اینجلس سے اٹلانٹا کی پرواز کے بعد اپنے سامان کی چوری کے بعد کریگ نیلسن نامی مشتبہ چور کا اس ٹیکنالوجی ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے سراغ لگایا۔

واقعے کے بعد جیمز ریڈ نے امریکی نشریاتی ادارے ڈبلیو ایس بی ٹی وی کو بتایا: ’اُس شخص نے میرا سامان چرا لیا تھا۔ میرے سامان کی مالیت تقریباً تین ہزار ڈالر تھی۔‘

انہوں نے مزید بتایا: ’جب میں اپنا سامان وصول کرنے گیا تو وہ مجھے کہیں دکھائی نہیں دیا، میں اسے تلاش کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ اس کوشش میں مجھے وہاں 30 منٹ یا اس سے زیادہ  وقت کھڑا رہنا پڑا لیکن میں اس میں ناکام رہا۔‘

ان کے بقول: ’بالآخر میں نے اپنا فون نکالا کیوں کہ میرے سامان میں ایئر ٹیگ موجود تھا۔ جب میں نے اس کے ذریعے سامان کی لوکیشن دیکھی تو وہ ایئرپورٹ پر نہیں بلکہ گریڈی ہسپتال میں تھا۔

جیمز ریڈ نے دیکھا کہ ایئر ٹیگ واپس ہارٹس فیلڈ جیکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے اپنے فون کے ذریعے سامان کی لوکیشن کا پتہ لگاتے ہوئے ہوائی اڈے کے حکام کو آگاہ کیا۔

وہ ڈیوائس پر ظاہر ہونے والے مقام پر مشتبہ شخص تک پہنچ گئے اور دونوں کا آمنا سامنا ہو گیا۔

جیمز نے اس ملاقات کے بارے میں مزید بتایا: ’اچھا تو یہ سلور بیگ یہاں ہے، اس میں میری ایک ٹریکنگ ڈیوائس ہے اور اس نے مجھے آپ تک پہنچایا ہے۔ آپ نے میری شرٹ پہن رکھی ہے، یہ پاگل پن ہے۔ میری شرٹ کے علاوہ میری جینز بھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہوائی اڈے حکام نے کہا کہ مشتبہ چور اٹلانٹا پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

پولیس نے کہا کہ بعد میں نیلسن کو گرفتار کر لیا گیا اور ان پر چوری، سامان کو غیر قانونی طور پر (ہوائی اڈے سے) ہٹانے اور مجرمانہ مداخلت کا الزام لگایا گیا۔

جیمز ریڈ نے کہا: ’کوئی بھی لگیج کلیم ایریا میں جا سکتا ہے، جیسے سیدھے اندر چلے جائیں اور کسی کا بھی سامان لے کر باہر نکلیں اور کسی کو پتہ بھی نہ چلے۔‘

یہ ایسا واحد واقعہ نہیں کیوں کہ ہوائی اڈوں پر امریکی ائیرلائنز کی جانب سے بیگز کی مِس ہینڈلنگ کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ سال انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار سام برنٹن پر اس وقت سنگین چوری کا الزام عائد کیا گیا جب پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ستمبر میں منیپولس سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک خاتون کا ویرا بریڈلی برانڈ کا سوٹ کیس چرایا تھا۔

الزامات ثابت ہونے کے بعد برنٹن کو محکمے سے نکال دیا گیا تھا۔

امریکی ریاست جارجیا میں پولیس نے ہوائی اڈے سے سامان چوری کرنے والے چور کو اس وقت گرفتار کر لیا جب متاثرہ شخص نے اپنے بیگ میں محفوظ ایپل ایئر ٹیگ کو سامان تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا۔
جمعرات, مارچ 30, 2023 - 20:45
Main image: 

<p>اٹلانٹا کے ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا&nbsp;کہ مشتبہ چور اٹلانٹا پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے (اے ایف پی فائل فوٹو)</p>

type: 
SEO Title: 
امریکہ میں ایپل ایئر ٹیگ کی مدد سے چور پکڑا گیا
origin url: 
https://ift.tt/9FbC3qs
Translator name: 
عبدالقیوم شاہد


from Independent Urdu https://ift.tt/y5W4omq

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;