پاکستان میں عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی

News Inside

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔

ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبداخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا جبکہ چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ ’لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شوال 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔‘

ماضی میں مختلف موقعوں پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے علیحدہ پشاور کی مشہور مسجد قاسم علی خان میں اجلاس منعقد کر کے چاند دیکھنے اور عید کا اعلان کرنے والے مفتی پوپلزئی نے آج ٹوئٹر پر بتایا کہ کل 30واں روزہ رکھا جائے گا۔

اس اعلان کے کچھ دیر بعد شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ٹوئٹر پر کہا کہ شمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کل بروز جمعہ عید منائی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی بتایا تھا کہ پاکستان میں جمعرات کو چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دوسری جانب سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہوگی۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور ترکی میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
جمعرات, اپریل 20, 2023 - 22:45
Main image: 

<p>(اے ایف پی فائل فوٹو)</p>

type: 
SEO Title: 
پاکستان میں عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی


from Independent Urdu https://ift.tt/TvY64ow

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;