صحافی نسیم زہرہ کا معید پیرزاہ کو ہتک عزت کا نوٹس

News Inside

پاکستان کی اینکر اور صحافی نسیم زہرہ نے ہفتہ کو صحافی معید پیرزادہ کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے معافی اور انٹرنیٹ پر موجود ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صحافی نسیم زہرہ کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں ایک یوٹیوب ویڈیو میں معید پیرزادہ کی گفتگو کا حوالہ دیا گیا ہے۔

نوٹس میں نسیم زہرہ کے وکیل کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ ’آپ کی جانب سے ہماری کلائنٹ کے خلاف غلط، بدنیتی پر مبنی اور توہین آمیز بیان پر آپ کو ڈیفیمیشن آرڈینیننس 2022 کی شق آٹھ کے تحت لیگل نوٹس بیجھا جا رہا ہے۔‘

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معید پیر زادہ نے 23 اپریل کو ایک یوٹیوب ویڈیو میں مبینہ طور پر نسیم زہرہ اور صحافی حامد میر کے حوالے سے بات کی تھی۔

نسیم زہرہ کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’مذکورہ توہین آمیز ویڈیو اور اس سے منسلک کسی بھی چیز کو (سوشل میڈیا سے) ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ہتک آمیز بیانات کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے 15 دن کے اندر ہمارے کلائنٹ (نسیم زہرہ) سے عوامی طور پر معافی مانگیں۔‘

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’عدم تکمیل کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘

اس سے قبل رواں ماہ 26 اپریل کو صحافی نسیم زہرہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد ہی امریکی عدالت میں معید پیرزادہ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی درخواست دینے والی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صحافی معید پیرزادہ کی جانب سے اس نوٹس کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم انہوں نے نسیم زہرہ کی 26 اپریل کی ٹویٹ کا جواب ضرور دیا تھا۔

انہوں نے نسیم زہرہ کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا تھا کہ ’ان کے وکلا یا وہ جو انہیں امریکہ میں میرے خلاف ہتک عزت/ تہمت کے الزامات لگانے کی ترغیب دے رہے ہیں ان کو گڈ لک۔ میں 24 گھنٹے یا اس سے کم وقت میں دلچسپ حقائق شیئر کروں گا جو نسیم زہرہ، ان کے وکلا اور نامعلوم افراد کی مدد کریں گے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹویٹ میں اپنی تعلیم کے بارے میں بھی لکھا: ’میں نے لندن سکول آۓ اکنامکس سے میڈیا اینڈ انٹرنیٹ لا پڑھ رکھا ہے اور یہ ایک دلچسپ مضمون ہے۔‘

نوٹس میں نسیم زہرہ کے وکیل مہدی ترمذی کی جانب سے معید پیرزادہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ہتک آمیز ویڈیو اور اس سے منسلک کسی بھی چیز کو (سوشل میڈیا سے) ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔‘
ہفتہ, اپریل 29, 2023 - 22:00
Main image: 

<p class="rteright">نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم تکمیل کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی (تصاویر ٹوئٹر)</p>

type: 
SEO Title: 
صحافی نسیم زہرہ کا معید پیرزاہ کو ہتک عزت کا نوٹس


from Independent Urdu https://ift.tt/1Kcs6wd

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;