سموگ ریل گاڑیوں کی آمد و رفت کو کتنا متاثر کر رہی ہے؟

News Inside

موسم سرما کے آغاز سے ہی سندھ اور پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فضائی سروسز اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوتی ہے اور مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں گھنٹوں کی تاخیر ہو جاتی ہے۔

ٹرین سے کراچی پہنچنے والے ملتان کے رہائشی محمد رمضان کے مطابق ’ملتان سے کراچی کا سفر عام طور پر 10 سے 12 گھنٹے کا ہوتا ہے، مگر دھند اور سموگ کے باعث ٹرین کی رفتار کم ہوجاتی ہے، اس لیے وہی سفر 20 گھنٹے کا ہوجاتا ہے۔‘

محمد رمضان کا کہنا ہے کہ ’پنجاب میں بہت دھند ہے، جس کے باعث ٹرین کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوتی ہیں۔ جلد پہنچنے کے لیے ہم بس کا سفر کرتے ہیں۔ دھند اور سموگ کے باعث بس کو بھی کچھ تاخیر ہوجاتی ہے، مگر ٹرین کی نسبت بس جلد پہنچ جاتی ہے۔'

پشاور کے رہائشی شمس الرحمنٰ  بذریعہ ٹرین کراچی میں اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے شمس الرحمنٰ  نے کہا کہ ’دھند کے باعث ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی۔ ہماری ٹرین دوپہر دو بجے پہنچنی تھی جو شام سات بجے پہنچی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’پشاور سے فیصل آباد تک ٹرین کی نارمل سپیڈ تھی مگر فیصل آباد سے روہڑی اور سکھر تک ٹرین دھند کے باعث بہت سست رفتار ہو گئی۔جس کے باعث کراچی پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔‘

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کراچی ناصر خلیلی کے مطابق ’دھند اور سموگ کا اثر ٹرین سروس پر اس طرح نہیں پڑتا جس طرح فلائیٹس اور روڈ ٹرانسپورٹ پر ہوتا ہے۔ دھند اور سموگ کے باعث ٹرین سروس کے شیڈول پر 35 سے 40 فیصد فرق آتا ہے۔‘ 

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خیلی نے کہا کہ ’سموگ کا پنجاب میں زیادہ اثر ہوتا ہے۔ ریل گاڑیوں کے لیے پنڈی بھٹیاں سے ساہیوال تک کا سفر حد نگاہ کم ہو جانے کے باعث آہستہ کٹتا ہے، جس کے باعث ٹرین کے شیڈول میں تاخیر ہوتی ہے۔‘

ان کے مطابق ’ان مخصوص علاقوں کے علاوہ ٹرین کا سفر نارمل ہے۔ مخصوص علاقے میں دھند اور سموگ کے باعث آہستہ سفر کی وجہ سے کچھ گھنٹے تاخیر عام بات ہے۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

موسم سرما کے آغاز سے ہی سندھ اور پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فضائی سروسز اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوتی ہے۔
اتوار, دسمبر 31, 2023 - 08:15
Main image: 

<p class="rteright">چھ نومبر، 2017 کی اس تصویر لاہور کے سٹیشن پر دھند کے دوران ٹرین کو آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)</p>

jw id: 
bhtwYdud
type: 
SEO Title: 
سموگ ریل گاڑیوں کی آمد و رفت کو کتنا متاثر کر رہی ہے؟


from Independent Urdu https://ift.tt/rEA1qNI

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;