شاؤمی کا فوٹوگرافی کے لیے مصنوعی ذہانت والا نیا سمارٹ فون

News Inside

چینی کنزیومر الیکٹرونکس کمپنی شیاؤمی نے اتوار کو عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت اور فوٹوگرافی سے لیس اپنا نیا 14 سیریز سمارٹ فون اور کلائی پر باندھی جانے  والی دیگر ڈیوائسز متعارف کرا دیں۔

شیاؤمی نے ایک بیان میں بتایا کہ کیمرا بنانے والی جرمن کمپنی لائیکا کے اشتراک سے بننے والے نئے شیاؤمی 14 الٹرا فون میں کواڈ کیمرہ کنفیگریشن شامل ہے جب کہ اس کے زیادہ کمپیکٹ ورژن شیاؤمی 14 میں ٹرپل کیمرہ کنفیگریشن ہے۔

ان فونز میں بڑے اے آئی ماڈلز مختلف ایپلی کیشنز میں ضم ہیں جب کہ ایک ٹول کانفرنسوں میں آواز کو ریئل ٹائم میں تحریری دینے کو ممکن بناتا ہے۔
 
اسی طرح ان فونز کا ایک اور فنکشن صارفین کا اپنی گیلری میں تصاویر کی تلاش میں اے آئی کی مدد حاصل کرنا ہے۔

ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کمپنیاں پیر سے بارسلونا میں شروع ہونے والی سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) سے قبل نئی مصنوعات اور فیچرز جاری کر رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امید ہے کہ مصنوعی ذہانت کاروبار کے فروغ کا سبب بنے گی تاہم کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنریٹیو مصنوعی ذہانت قانونی یا اخلاقی خدشات کو بڑھا سکتی ہے۔

آئی ڈی سی کے مطابق گذشتہ سال سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں شیاؤمی 12.5 فیصد شیئر کے ساتھ عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر تھا۔
 
ایپل 20.1 فیصد حصے کے ساتھ سرفہرست جب کہ سام سنگ 19.4 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
 
کمپنی نے اتوار کو پہنی جانے  والی دیگر مصنوعات کی بھی رونمائی کی جن میں شیاؤمی سمارٹ بینڈ 8 پرو، شیاؤمی واچ ایس 3، اور شیاؤمی واچ 2 شامل ہیں، جو کمپنی کے مطابق کھیلوں، صحت اور تندرستی کی سرگرمیوں کے لیے موزوں ہیں۔
 

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شیاؤمی نے مصنوعی ذہانت اور فوٹوگرافی سے لیس اپنا نیا 14 سیریز سمارٹ فون اور کلائی پر باندھی جانے والی دیگر ڈیوائسز متعارف کرا دیں۔
اتوار, فروری 25, 2024 - 21:30
Main image: 

<p>نئے شیاؤمی 14 الٹرا فون میں کواڈ کیمرہ کنفیگریشن شامل ہے (اے ایف پی فائل فوٹو)</p>

type: 
SEO Title: 
شاؤمی کا فوٹوگرافی کے لیے مصنوعی ذہانت والا نیا سمارٹ فون


from Independent Urdu https://ift.tt/pSlEXMd

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;