پولیس کی نوکری چھوڑ کر قرآن کے ضعیف نسخے جمع کرنے والے حافظ عمران

News Inside

راولپنڈی کے حافظ عمران قریشی پولیس کی نوکری چھوڑ کر گذشتہ چار سال سے قرآن مجید کے ضعیف نسخے اور مقدس اوراق جمع کر رہے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں حافظ عمران قریشی نے بتایا کہ ’چار سال پہلے میں نے ارادہ کیا کہ ضعیف قرآن پاک اکٹھا کرنے کا کام شروع کروں۔ اس وجہ سے میں نے پولیس کی نوکری چھوڑ دی۔ اب میں چار سال سے یہی کام کر رہا ہوں۔‘

انہوں نے بتایا: ’میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قرآن کے ضعیف نسخے جمع کر چکا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنے کام کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پہلے ہم مختلف مساجد کا دورہ کرتے ہیں۔ ان کو بتاتے ہیں کہ جتنے بھی قرآن کے ضعیف نسخے ہیں وہ انہیں ڈبوں میں بند کر کے ہمارے حوالے کردیں۔ ہم اگلے روز جا کر تمام ڈبوں کو اپنی گاڑی میں لوڈ کر کے لے آتے ہیں۔‘

بقول حافظ عمران: ’میرا اپنا کاروبار ہے۔ میرے پاس سات آٹھ لڑکے کام کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک دو بچے جتنی ضرورت ہوتی ہے ان کو میں ساتھ لے جاتا ہوں اور وہاں سے قرآن کے ضعیف نسخے گاڑی میں ڈال کر لے آتا ہوں۔‘

حافظ عمران کہتے ہیں کہ ان کے قریبی دوست نے ان ضعیف نسخوں کو جمع کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے تین دکانیں وقف کی ہیں جہاں یہ تمام ڈبے اور بوریاں محفوظ پڑے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قرآن پاک کے ڈبوں کو لانے کے بعد ’ہم ان کا معائنہ کرتے ہیں اور جس نسخے کی مرمت ممکن ہو، ہم ان کی جلد کر کے انہیں مفت میں تقسیم کر دیتے ہیں۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حافظ عمران قریشی کا تعلق راولپنڈی سے ہے جو گذشتہ چار سال سے اپنی مدد آپ کے تحت قرآن کے ضعیف نسخے اور مقدس اوراق اکٹھے کر رہے ہیں۔
جمعرات, مارچ 14, 2024 - 07:15
Main image: 

<p class="rteright">راولپنڈی کے حافظ عمران قریشی کا جمع کیا ہوا قرآن مجید کا ایک ضعیف نسخہ (تصویر: محمد باسط خان/انڈپینڈنٹ اردو)</p>

jw id: 
lp2iutAy
type: 
SEO Title: 
پولیس کی نوکری چھوڑ کر قرآن کے ضعیف نسخے جمع کرنے والے حافظ عمران


from Independent Urdu https://ift.tt/APOv2ms

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;