وزیر اعظم اور وزرا کا جی ایچ کیو دورہ، مل کر کام کرنے کا عزم

News Inside

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راول پنڈی کا دورہ کیا۔  

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کو موجودہ سکیورٹی ماحول، خطرات، سکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس دوران وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے فوجی قیادت سے قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو پہنچے تو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایس پی آر کے مطابق: ’وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوج کے عزم کو سراہا۔‘

وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔

آرمی چیف نے دورے اور فوج پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔

دورے کے اختتام پر سویلین اور عسکری قیادت نے قومی مفادات کی پاس داری اور خوش حال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے فوجی قیادت سے قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعہ, مارچ 15, 2024 - 22:30
Main image: 

<p>وزیر اعظم شہباز شریف نے 15 مارچ، 2024 کو راول پنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا (آئی ایس پی آر)</p>

type: 
SEO Title: 
وزیر اعظم اور وزرا کا جی ایچ کیو دورہ، مل کر کام کرنے کا عزم


from Independent Urdu https://ift.tt/yX2QTnp

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;