’یوم پاکستان‘ پر وزیراعظم کا ملک کو معاشی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم

News Inside

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو قوم کو ’یوم پاکستان‘ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو پاکستان کو درپیش سنگین چیلنجز کا ادراک ہے اور وہ ملک کو معاشی بحالی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا: ’ہم اس وقت پاکستان کو درپیش سنگین چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہیں جن میں مہنگائی، بے روزگاری، گردشی قرضہ، مالیاتی اور تجارتی خسارہ اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی کی لعنت شامل ہے۔‘

انہوں نے کہا: ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایک مربوط پالیسی اصلاحات کے فریم ورک کے ساتھ پاکستان کو معاشی بحالی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان اقدامات سے معاشی استحکام آئے گا اور مہنگائی کی موجودہ لہر میں کمی آئے گی جس سے ہمارے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے اہل وطن پر زور دیا کہ وہ ملک کو امن، ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بانیان پاکستان کے نقش قدم پر چلنے کے پختہ عزم کی تجدید کریں۔ ’آئیے ایک ایسے پاکستان کے لیے کام کریں جہاں اختلافات کی دراڑیں نہ ہوں بلکہ وہ مشترکہ اقدار سے جڑا ہوا ہو۔‘

یوم پاکستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 23 ​​مارچ تاریخ کا ایک اہم دن ہے کیونکہ اس دن 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے تاریخی قرارداد لاہور منظور کی اور ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد مسلسل کوششوں سے پاکستان 14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’یوم پاکستان کی روح میں، جمہوریت، انصاف اور مساوات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ میں آپ میں سے ہر ایک سے ملک کی تعمیر کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کرتا ہوں۔‘

صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’محنت، دیانتداری اور ہمدردی کی اقدار کو اپنا کر ایک ساتھ متحد ہو کر ہم رکاوٹوں کو دور کریں گے اور اپنے پیارے پاکستان کے لیے ایک بہتر اور روشن مستقبل کی طرف راستہ طے کریں گے۔‘

اپنے پیغام میں انہوں نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جاری انڈین اور فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بھی روشنی ڈالی اور معصوم لوگوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کو 84 ویں ’یوم پاکستان‘ پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق: ’یہ امید افزا دن برصغیر کے مسلمانوں کی ان عظیم کاوشوں کی یاد دلاتا ہے جب انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے لیے ہمارے عظیم رہنماؤں کے وژن کے مطابق ہماری تقدیر کا تعین کیا۔‘

مزید کہا گیا کہ ’یہ تاریخی دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں اور خدمات کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں دیں۔‘

بیان کے مطابق آج انڈیا میں بالعموم اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بالخصوص مسلمانوں کی حالت زار، جنہیں فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے، ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتی ہے۔

یوم پاکستان کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مزید کہا گیا: ’اس دن پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت اور کسی بھی قیمت پر مادر وطن کے دفاع اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہیں اور قومی پرچم کو سربلند رکھیں گی۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور افواج پاکستان نے بھی قوم کو 84 ویں ’یوم پاکستان‘ کی مبارک باد دی ہے۔
ہفتہ, مارچ 23, 2024 - 08:00
Main image: 

<p class="rteright">وزیراعظم شہباز شریف نے اہل وطن پر زور دیا کہ وہ ملک کو امن، ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بانیان پاکستان کے نقش قدم پر چلنے کے پختہ عزم کی تجدید کریں (شہباز شریف آفیشل فیس بک پیج)</p>

type: 
SEO Title: 
’یوم پاکستان‘ پر وزیراعظم کا ملک کو معاشی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم


from Independent Urdu https://ift.tt/Ih8H0Lp

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;