سعودی ولی عہد کی پاکستان کے لیے وزرا کو خصوصی ہدایات: شہباز شریف

News Inside

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے وزرا کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بات سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے اختتام پر ایک بیان میں کہی ہے۔

ایوان وزیراعظم سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہت مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں۔‘

بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزرا کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔‘

شہباز شریف 28 اپریل کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں  نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے علاوہ سعودی وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی تھی۔

اس ملاقات میں ایوان وزیر اعظم کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی علاقائی صورت حال بالخصوص غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایوان وزیر اعظم سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزرا کو قیادت کے درمیان مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے بھرپور تیاری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس دورے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کے وفد سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

اس کے علاوہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں ’کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزرا کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔‘
منگل, اپریل 30, 2024 - 19:15
Main image: 

<p>شہباز شریف نے ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی (حکومت پاکستان)</p>

type: 
SEO Title: 
سعودی ولی عہد کی وزرا کو پاکستان کے لیے خصوصی ہدایات: شہباز شریف


from Independent Urdu https://ift.tt/96GcYFV

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;