’ملتان ہائی وے‘ پر انگلش بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ

News Inside

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ایک اور دن کا اختتام بلے بازوں کی من مانیوں اور بولرز کی تھکاوٹ پر ہوا ہے۔

ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر مہمان انگلینڈ نے جو روٹ اور ہیری بروک کی سینچریوں کی بدولت 492 رنز بنائے ہیں جبکہ اس کی صرف تین وکٹیں گری ہیں۔

ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن پاکستانی بولرز کے لیے انتہائی تھکا دینے والا ثابت ہوا، جہاں وہ پورے دن میں صرف دو وکٹیں ہی حاصل کر پائے۔

انگلش بلے بازوں نے ملتان کی فلیٹ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور تیزی سے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 32 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کرنے والے جو روٹ اس وقت 176 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیری بروک بھی 141 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کو پاکستانی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 64 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں اور دو دن ابھی باقی ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے وکٹیں لینے کی بھرپور کوشش کی اور سات بولرز کا استعمال بھی کیا لیکن انہیں بھی اس فلیٹ وکٹ پر ناکامی کا سامنا ہی رہا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میزبان ٹیم کی جانب سے اب تک شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عامر جمال ہی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس سے قبل ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے۔

جب انگلینڈ نے 96 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو زیک کراؤلی 113 کے مجموعی سکور پر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد بین ڈکٹ کریز پر آئے اور آتے ہی جارحانہ انداز میں کھیلنا شروع کر دیا جس کا پاکستانی بولرز کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

بین ڈکٹ نے صرف 75 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز جو روٹ اور ہیری بروک نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز بنائے ہیں اور دونوں بلے باز ناٹ آؤٹ ہی پویلین لوٹے۔
بدھ, اکتوبر 9, 2024 - 18:15
Main image: 

<p>ملتان میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جو روٹ اور ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف سیچنریاں سکور کیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
’ملتان ہائی وے‘ پر انگلش بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ


from Independent Urdu https://ift.tt/tBb7JXl

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;