اصحاب کہف سے منسوب غار: اردن کے تاریخی ورثے کی علامت

News Inside

اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع اصحاب کہف سے منسوب غار مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک خاص کشش رکھتی ہے۔

یہ غار قرآن میں ذکر کردہ واقعے کے ساتھ منسوب ہے جس میں نیک افراد نے اللہ کے علاوہ دیگر معبودوں کی عبادت کے دباؤ سے بچنے کے لیے پناہ لی اور 309 سال تک سوئے رہے۔

اس غار کے نگران محمود الحنیطی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ غار سات قبروں پر مشتمل ہے، جس کے اوپر ایک قدیم مسجد بھی واقع ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے پاس یہ تسلیم کرنے کے لیے کئی دلائل ہیں کہ یہ وہی غار کا جس کا ذکر قرآن میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’قرآن میں دی گئی نشانیوں کے مطابق یہ وہی غار ہے جہاں سورج کے طلوع اور غروب ہونے کی مخصوص سمت کا ذکر کیا گیا ہے۔‘

الحنیطی نے مزید کہا کہ ’دنیا میں 33 غاروں کا ذکر ملتا ہے، لیکن یہ غار اپنی خصوصیات کی وجہ سے منفرد ہے اور اس کا نام ’الرقیم‘ تاریخی طور پر تسلیم شدہ ہے۔‘

سیاحوں میں امریکی خاتون جینا ہنری بھی شامل تھیں، جو اس غار کے اندر کھڑی ہو کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا، ’یہ جگہ پراسرار اور جادوئی ہے۔ مجھے یہاں مثبت توانائی محسوس ہوتی ہے۔ یہ بہت خوبصورت، دلچسپ اور منفرد ہے۔‘

برطانیہ سے آنے والے سیاح صادق نے کہا، ’اس جگہ آ کر قرآن کی سورہ الکہف کے الفاظ کا احساس ہوتا ہے۔ یہ ایک جذباتی تجربہ ہے۔‘

غار کے اوپر موجود پرانی مسجد میں بھی زائرین کو جمعے کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ مسجد اردنی عبادت گزاروں کے لیے خاص توجہ کا مرکز ہے جہاں عبادت کے ساتھ تاریخی ورثے کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

یہ غار نہ صرف ایک مذہبی داستان کی یادگار ہے بلکہ سیاحتی مقام کے طور پر اردن کی معیشت اور ثقافت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

غار کے نگران الحنیطی کا کہنا ہے کہ ’اگر حکومت اور سیاحتی ادارے مزید توجہ دیں تو یہ مقام عالمی سطح پر اردن کی پہچان بن سکتا ہے۔‘

اردن کے دارالحکومت عمان میں اصحاب کہف سے منسوب غار سیاحوں اور زائرین کے لیے دلچسپی کا مرکز بنی رہتی ہے۔
ہفتہ, نومبر 30, 2024 - 05:15
Main image: 

<p>اردن کے دارالحکومت عمان کے قریب واقع اس غار کو قرآن میں ذکر کیے گئے اصحاب کہف کے واقعے سے منسوب کیا جاتا ہے (سکرین گریب: روئٹرز)</p>

jw id: 
39WsGJBo
type: 
SEO Title: 
اصحاب کہف سے منسوب غار: اردن کے تاریخی ورثے کی علامت


from Independent Urdu https://ift.tt/ZxpgXUM

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;