جنوبی کوریا: مسافر طیارے کو حادثہ، 47 افراد جان سے گئے

News Inside

جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر موآن میں ایک مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 47 افراد جان سے گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونہپ کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کو جنوبی کوریا کے موآن ہوائی اڈے پر جیجو ایئر لائن کا بوئنگ طیارہ، جس میں 181 افراد سوار تھے، گر کر تباہ ہو گیا۔

یونہپ نے رپورٹ کیا کہ ’طیارے میں 175 مسافر اور چھ عملے کے ارکان سوار تھے، جو موآن ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوا۔

اے ایف پی نے یوآن کے فائر ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ فضائی حادثے میں جان سے جانے والوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ 

یونہپ نے مزید رپورٹ کیا کہ بوئنگ طیارہ موآن ایئر پورٹ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، جب پرندے اس سے ٹکرائے، جس کی وجہ سے جہاز کے لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہو گئی اور جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔

یوآن کے فائر ڈپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یونہپ نے کہا کہ ریسکیو حکام نے جیٹ کے پچھلے حصے سے بچ جانے والے مسافروں کو نکالا گیا۔

ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ رن وے کے کنارے کھڑے طیارے کی دم شعلوں کی لپیٹ میں ہے، جب کہ قریب فائر فائٹرز اور ایمرجنسی گاڑیاں موجود ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے چیف آف سٹاف نے صدر سے طیارہ حادثے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

جنوبی کوریا کی نیشنل فائر ایجنسی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اور ایک مسافر کو اب تک بچا لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا اگیا کہ ’فی الحال دو (افراد) کو بچا لیا گیا ہے، جن میں ایک مسافر اور ایک فلائٹ اٹینڈنٹ شامل ہیں۔‘

ایجنسی نے کہا کہ 32 فائر ٹرک اور متعدد فائر فائٹرز کو موآن ہوائی اڈے پر جائے حادثہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونہپ نے بتایا کہ اتوار کو جنوبی کوریا کے موآن ہوائی اڈے پر ایک طیارہ، جس میں 181 افراد سوار تھے، گر کر تباہ ہو گیا۔
اتوار, دسمبر 29, 2024 - 06:45
Main image: 

<p>29 دسمبر 2024 کی اس تصویر میں جنوبی کوریا کے جنوبی جیولا صوبے کے موآن شہر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرنے والے جہاز کا ملبہ جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے&nbsp; (روئٹرز)</p>

type: 
SEO Title: 
جنوبی کوریا: مسافر طیارے کو حادثہ، 47 افراد جان سے گئے


from Independent Urdu https://ift.tt/KM8NURB

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;