پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر آج سے شروع

News Inside

پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر چشمہ نیوکلیئر پاور پروجیکٹ یونٹ فائیو (سی - فائیو) کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز آج (پیر) سے ہو رہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں پلانٹ کی بنیاد کے لیے فرسٹ کنکریٹ پورنگ ہو گی جو تعمیر کے باضابطہ آغاز کی علامت ہے۔  
 
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) یہ تقریب پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA) کی جانب سے تعمیر کی اجازت ملنے کے بعد منعقد کر رہا ہے۔
 
اس اہم موقعے پر پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام موجود ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس وقت ملک میں چھ ایٹمی توانائی پلانٹس چلا رہا ہے، جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3,530 میگاواٹ ہے۔ 

سی - فائیو پلانٹ چینی تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔چشمہ نیوکلیئر پاور جنریشن سٹیشن (CNPGS) میں پہلے سے چار ایٹمی توانائی پلانٹس موجود ہیں۔
 
سی - ون اور سی - ٹو (ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 325 میگاواٹ) اور سی -تھری اور سی - فور (ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 340 میگاواٹ) ہے۔
 
سی - فائیو تکمیل کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہو گا، جس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1,200 میگاواٹ ہو گی۔  
 
اس کے علاوہ کراچی نیوکلیئر پاور جنریشن سٹیشن (KNPGS) میں دو نیوکلیئر پاور پلانٹس کے ٹو اور کے تھری موجود ہیں، جن کی پیداواری صلاحیت 1,100 میگاواٹ فی یونٹ ہے۔  
 
واضح رہے سی - فائیو کا سنگ بنیاد 14 جولائی، 2023 کو وزیر اعظم پاکستان نے رکھا تھا۔  
چینی تعاون سے بننے والا چشمہ نیوکلیئر پاور پروجیکٹ یونٹ فائیو (سی - فائیو) 1,200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
سوموار, دسمبر 30, 2024 - 09:15
Main image: 

<p style="direction:rtl">&nbsp;سی - فائیو کا سنگ بنیاد 14 جولائی، 2023 کو وزیر اعظم پاکستان نے رکھا تھا&nbsp;(پی اے ای سی/ فائنل فوٹو)</p>

type: 
SEO Title: 
پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر آج سے شروع


from Independent Urdu https://ift.tt/QE5BXGr

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;