غزہ فائربندی معاہدہ: آج اسرائیل کی قید سے مزید 110 فلسطینی رہا ہوں گے

News Inside

اسرائیل میں موجود فلسطینی قیدیوں کے حقوق پر کام کرنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام حماس کے ساتھ طے پانے والے غزہ فائر بندی معاہدے میں تبادلے کے حصے کے طور پر جمعرات کو 110 قیدیوں کو رہا کریں گے، جن میں 30 نابالغ بھی شامل ہیں۔

19 جنوری کو شروع ہونے والی فائر بندی کے تحت قیدیوں کے تیسرے تبادلے میں جمعرات کو تین اسرائیلی قیدیوں کو پانچ تھائی شہریوں کے ساتھ رہا کیا جانا ہے۔

اس تبادلے کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق گروپ کو توقع ہے کہ قیدی دوپہر کے وقت رام اللہ کے علاقے راڈانا پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قیدیوں کی فہرست شائع کرتے ہوئے گروپ نے کہا کہ 30 قیدیوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں، 32 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور 48 دیگر مختلف مدت کے لیے جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

گروپ نے یہ بھی کہا کہ رہا کیے جانے والے قیدیوں میں سے 20 کو جلاوطنی میں بھیج دیا جائے گا۔

گذشتہ دو تبادلوں میں حماس نے سات اسرائیلی قیدیوں کو 290 قیدیوں کے بدلے رہا کیا تھا جن میں اردن کے ایک قیدی کو چھوڑ کر تقریبا تمام فلسطینی شامل تھے۔

تین اسرائیلی قیدیوں میں آربیل یہود، اگم برجر اور گادی موسیٰ شامل ہیں۔

تھائی لینڈ کے پانچ شہریوں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر کے مطابق ہفتے کو ہونے والے چوتھے تبادلے میں تین اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا جائے گا۔

یہ تبادلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے ایک نازک معاہدے کا حصہ ہے جو 19 جنوری کو نافذ ہوا، جس کا مقصد تنازعے کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ثالث قطر اور امریکہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے چند دن پہلے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ اسی معاہدے کے تحت قبل ازیں حماس نے چار خواتین اسرائیلی فوجی رہا کرنے کے بدلے 200 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی جیلوں سے آزاد کروایا تھا۔

19 جنوری کو شروع ہونے والی فائر بندی کے تحت قیدیوں کے تیسرے تبادلے میں جمعرات کو تین اسرائیلی قیدیوں کو پانچ تھائی شہریوں کے ساتھ رہا کیا جانا ہے۔
جمعرات, جنوری 30, 2025 - 08:00
Main image: 

<p>18 جنوری 2025 کی اس تصویر میں غزہ میں فلسطینی قیدی عبدالرحمٰن المقداد کے خاندان والے ان کی تصویر دکھاتے ہوئے (اے ایف پی/ بشار طالب)</p>

type: 
SEO Title: 
غزہ فائربندی معاہدہ: آج اسرائیل کی قید سے مزید 110 فلسطینی رہا ہوں گے
Translator name: 
العاص


from Independent Urdu https://ift.tt/1bEovZq

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;