مئی میں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا: ٹرمپ

News Inside

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا ہے کہ وہ مئی میں سرمایہ کاری معاہدہ کرنے کے لیے سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ان کا دوسری مرتبہ صدر بننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ سعودی عرب سے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’یہ ممکنہ طور پر آئندہ ماہ ہو سکتا ہے، شاید اس سے تھوڑا بعد میں۔‘

تاہم روئٹرز نے چار ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس دورے کے لیے مئی کے وسط کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔ تاہم تاحال ان کے دورے کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں بھی پہلی مرتبہ امریکی صدر بننے کے بعد پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا ہی کیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کے علاوہ چند دیگر ممالک کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم قطر بھی جا رہے ہیں، اور ہم ممکنہ طور پر کچھ دیگر ممالک بھی جا رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات بہت اہم ہے ... لہذا ہم شاید متحدہ عرب امارات اور قطر میں رکیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی حکام نے ہماری امریکی کمپنیوں میں ایک ہزار ارب ڈالر سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب ملازمتیں ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی صدر نے کہا کہ ’امریکی کمپنیاں سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر مقامات کے لیے سازوسامان تیار کریں گی اور اس کے لیے میرے خیال میں یہ قابل قدر ہے۔‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات پر زور دیا ہو۔

2017 میں اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران، ٹرمپ نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا، بجائے برطانیہ کے، کیونکہ سعودی عرب نے 450 بلین ڈالر کی امریکی مصنوعات خریدنے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ بھی قریبی کاروباری تعلقات قائم کیے ہیں۔ دسمبر میں ٹرمپ آرگنائزیشن نے جدہ میں ایک ٹرمپ ٹاور کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ سعودی عرب سے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’یہ ممکنہ طور پر آئندہ ماہ ہو سکتا ہے، شاید اس سے تھوڑا بعد میں۔‘
منگل, اپریل 1, 2025 - 08:45
Main image: 

<p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 مارچ 2025 کو اوول آفس میں ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
مئی میں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا: ٹرمپ


from Independent Urdu https://ift.tt/XSdywDI

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;