انگلینڈ، انڈیا آخری ٹیسٹ، بمراہ کی واپسی یقینی نہیں

News Inside

انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اوول میں انگلینڈ کے خلاف اس ہفتے آخری ٹیسٹ میچ میں سیریز میں شکست سے بچنے کی کوشش میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو کھلانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔

بمراہ اس سیریز میں پہلے ہی تین ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جو کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ان کے لیے مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ حد تھی، کیونکہ وہ کمر کی انجری کے باعث تین ماہ میدان سے باہر رہنے کے بعد اپریل میں دوبارہ کرکٹ میں واپس آئے تھے۔

انڈیا نے اتوار کو اولڈ ٹریفرڈ میں چوتھا ٹیسٹ حیران کن طور پر ڈرا کر لیا، تاہم پانچ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

گمبھیر نے کہا: ’آخری ٹیسٹ کے لیے ہم نے تاحال ٹیم کی ترتیب پر کوئی بات نہیں کی ہے۔‘

’یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ جسپریت بمراہ کھیلیں گے یا نہیں۔ آخر میں جو بھی کھیلے گا، وہ ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔‘

انڈین کپتان شبمن گل نے اشارہ دیا کہ بمراہ خود اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بی بی سی کو بتایا: ’اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر فِٹ ہیں اور دستیاب ہیں، تو یہ ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔‘

چوتھے ٹیسٹ میں انڈیا ایک کمزور بولنگ لائن اپ کے ساتھ میدان میں اترا، کیونکہ فاسٹ بولرز آکاش دیپ (گروئن) اور ارشدیپ سنگھ (ہاتھ) زخمی ہونے کے باعث دستیاب نہیں تھے۔

آل راؤنڈر نیتیش کمار ریڈی پہلے ہی گھٹنے کی انجری کے باعث دورہ مختصر کر کے وطن واپس جا چکے ہیں۔

انشل کمبوج نے مانچسٹر میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، تاہم گمبھیر کا کہنا ہے کہ اوول میں جمعرات سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے تمام فاسٹ بولرز مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔

گمبھیر نے کہا: ’تمام فاسٹ بولرز فِٹ ہیں، کسی کو بھی انجری کا مسئلہ نہیں۔‘

تاہم انڈیا کو وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جو مانچسٹر میں بھارت کی پہلی اننگز کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے پاؤں میں فریکچر کے باعث سیریز کے آخری میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

انڈیا کی اب تک کی کارکردگی اس جاری ٹیسٹ سیریز میں ملی جلی رہی ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں اب تک چار میچ کھیلے جا چکے ہیں اور انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے، جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔

انڈیا چوتھے ٹیسٹ میں ایک کمزور بولنگ لائن اپ کے ساتھ میدان میں اترا، کیونکہ فاسٹ بولرز آکاش دیپ اور ارشدیپ سنگھ زخمی ہونے کے باعث دستیاب نہیں تھے۔
سوموار, جولائی 28, 2025 - 09:30
Main image: 

<p class="rteright">انڈین کپتان شبمن گل نے اشارہ دیا کہ بمرہ خود اس بارے میں فیصلہ کریں گے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
انگلینڈ، انڈیا آخری ٹیسٹ، بمراہ کی واپسی یقینی نہیں


from Independent Urdu https://ift.tt/ATdgpMi

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;