صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کے مکمل ہونے کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کیا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تجارتی معاہدے پر حتمی بات چیت کے لیے پیر 28 جولائی کو امریکہ روانہ ہوئے تھے۔
جبکہ پاکستان کے وفاقی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے 25 جولائی کو واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ ’انتہائی قریب‘ ہے اور یہ ممکنہ طور پر چند دنوں میں طے پا سکتا ہے۔
امریکی صدر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر دیگر ممالک کے معاہدوں کے حوالے سے اپنے بیان میں پاکستان کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے پاکستان کے ساتھ ابھی ابھی معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان اور امریکہ تیل کے بڑے ذخائر بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اب ایسی کمپنی کی تلاش کر رہے ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے۔‘
ساتھ میں انہوں نے انڈیا کے حوالے سے بھی بات کی اور اپنی پوسٹ میں لکھا: ’کیا خبر وہ (پاکستان) کسی دن انڈیا ہی کو تیل فروخت کر رہے ہوں۔‘
اس سے قبل بدھ 30 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے انڈیا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے جرمانہ بھی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ ’انڈیا ہمارا دوست ہے لیکن وہ امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ محصولات عائد کرتا ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔‘

<p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 جولائی 2025 کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/3ZvpmVr