امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ کوئی اجلاس نہیں چاہتے لیکن اگر انہیں دعوت دی گئی تو ممکن ہے کہ وہ چین کا دورہ کریں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تروتھ سوشل پر کہی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے لکھا کہ ’ممکن ہے میں چین کا دورہ کروں لیکن صرف اس صورت میں کہ اگر صدر شی دعوت دیں، جو کہ وہ دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔‘
گذشتہ کچھ دنوں کے دوران بعض ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ صدر ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات چاہتے ہیں۔
تاہم اب امریکی صدر نے ایسی خبروں کو ’جعلی‘ قرار دے دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’جعلی خبریں چل رہی ہیں کہ میں چین کے صدر شی سے ’سمت‘ (ملاقات) چاہتا ہوں۔ یہ صحیح نہیں ہے، میں کچھ نہیں چاہتا۔‘
<p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی یہ فائل فوٹو 29 جون 2019 کو جاپان میں ہونے والے جی20 سمٹ کے موقع کی ہے (روئٹرز)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/ZD3zYMv