فلسطینی ریاست نہیں بننے دیں گے: اسرائیلی وزیر اعظم کا اعلان

News Inside

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے جمعرات کو کہا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو گی۔

یہ اعلان انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے یہودی آبادیاتی منصوبے کی دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے قریب واقع بستی ماعلے ادومیم میں ہونے والی ایک تقریب میں نتن یاہو نے کہا ’ہم اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں کہ فلسطینی ریاست نہیں ہوگی، یہ جگہ ہماری ہے۔‘

ادھر اسرائیلی کارروائی کے خدشے کے باعث غزہ شہر سے ہزاروں فلسطینی نقل مکانی کر رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی  اے پی کے مطابق حالیہ دنوں میں اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے، تاہم بہت سے لوگ اس لیے نہیں نکلے کہ ان کے پاس مزید نقل مکانی کی سکت یا وسائل نہیں بچے۔

اسرائیلی کارروائی کا مقصد غزہ کے سب سے بڑے فلسطینی شہر پر کنٹرول حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی تباہی اور قحط سے دوچار ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ آپریشن ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس نے اسرائیل کو عالمی سطح پر پہلے سے بڑھتی ہوئی تنہائی میں مزید دھکیل دیا ہے، جو قطر پر حملے کے بعد مزید گہری ہو گئی ہے۔

منگل کو دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم چھ افراد جان سے گئے، جس نے مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر کے ممالک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ اسرائیلی اقدام قطر اور مصر کی ثالثی میں جاری ان مذاکرات کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے جن کا مقصد غزہ میں قیدیوں کی رہائی تھا۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ ’مذاکرات کی کوششوں کو پٹری سے اتارنے‘ کے مترادف ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نتن یاہو اور ان کے حامی ’کسی معاہدے پر پہنچنے سے انکار کرتے ہیں۔‘

حماس کا کہنا ہے کہ دوحہ پر ہونے والے اس حملے میں اس کے سینیئر رہنما محفوظ رہے۔ تاہم پانچ نچلے درجے کے ارکان جان سے گئے۔

نتن یاہو نے  ایک بڑے یہودی آبادیاتی منصوبے کی تقریب سے خطاب میں کہا فلسطینی ریاست نہیں ہوگی، یہ جگہ ہماری ہے۔
جمعرات, ستمبر 11, 2025 - 22:00
Main image: 

<p>اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو 11 ستمبر 2025 کو ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران تقریر کر رہے ہیں (مناہم کہانہ/ اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
فلسطینی ریاست نہیں بننے دیں گے: اسرائیلی وزیر اعظم کا اعلان
Translator name: 
بلال مظہر


from Independent Urdu https://ift.tt/Xrveo1c

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;