صحافی امتیاز میر ٹارگٹ حملے میں شدید زخمی، وینٹیلیٹر پر منتقل

News Inside

’اتوار اور پیر کی درمیانی شب ملیر کالا بورڈ کے قریب میٹرو ون کے نیوز اینکر پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنی گاڑی میں سوار تھے۔‘

سہیل شبیر میٹرو ون میں بطور صحافی کام کرتے ہیں ہیں اور امتیاز میر کے قریبی دوستوں میں سے ہیں، انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’میں پوری رات سے ہسپتال میں موجود رہا۔ اس وقت امتیاز میر کراچی کے نجی ہسپتال میں ہیں، ان کی حالت سنگین ہے اور وہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔ ان کے اہل خانہ شدید پریشانی کی حالت میں ہیں۔‘

واقعے کی نوعیت کے حوالے سے صحافی سہیل نے بتایا کہ ’امتیاز میر اتوار اور پیر کی درمیانی شب دفتر سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے، ملیر کالا بورڈ کے قریب پہنچے تھے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آ گیا۔ گاڑی میں ان کے ساتھ ان کے ڈرائیور جو ان کے بھائی بھی ہیں موجود تھے۔ ڈرائیور کے بھی ہاتھ میں گولی لگی ہے جبکہ امتیاز میر کو ٹارگٹ کر کے مارا گیا ہے۔ ان کو تین گولیاں لگیں، ایک چہرے پر اور دو گولیاں سینے میں لگی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس واقعے کی جگہ سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹڈ حملہ لگتا ہے تاہم حتمی معلومات زخمی اینکر کا بیان لینے کے بعد سامنے آئیں گی۔ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے محرکات کو جلد از جلد سامنے لایا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

سہیل شبیر کے بقول: ’ امتیاز میر کی شکارپور میں زمینیں ہیں جس پر تنازع چل رہا تھا، چونکہ وہ صحافی ہیں دنیا میں گھومتے ہیں تو وہ 2023 میں اسرائیل بھی گئے تھے۔‘

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس کو واقعے کی جگہ سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔
سوموار, ستمبر 22, 2025 - 08:45
Main image: 

<p>16 اگست 2025 کو امتیاز میر کی اپنے پروگرام کے دوران اپ لوڈ کی گئی تصویر (فیس بک)</p>

type: 
SEO Title: 
صحافی امتیاز میر ٹارگٹ حملے میں شدید زخمی، وینٹیلیٹر پر منتقل


from Independent Urdu https://ift.tt/Ml2evR3

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;