پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’حیدر آباد ہیوسٹن کنگز مین‘ کے نام اور لوگو کا اعلان

News Inside

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز حیدرآباد نے باضابطہ طور پر اپنا نام اور لوگو متعارف کرا دیا ہے۔ نئی ٹیم کا نام ’حیدر آباد ہیوسٹن کنگزمین‘ رکھا گیا ہے۔

10 سال بعد پی ایس ایل کا حصہ بننے والی ٹیم ’حیدر آباد ہیوسٹن کنگزمین‘ کے نام اعلان اور لوگو متعارف کرانے کے لیے ہفتے کی رات کو حیدر آباد کے نیاز سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ ٹیم کے مالک فواد سرور نے نام اور لوگوں کا اعلان کیا۔ اس مقصد کے لیے وہ امریکہ سے پاکستان پہنچے تھے۔

 پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر آٹھ کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد اور سیالکوٹ اس سیزن میں شامل ہونے والی دو نئی فرنچائزز ہیں، جس کے بعد لیگ مزید وسعت اختیار کر گئی ہے۔ پی ایس ایل کی دوسری نئی ٹیم سیالکوٹ نے اپنی فرنچائز کا نام ’سیالکوٹ سٹالینز‘ رکھا ہے۔

حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین کی شمولیت سے پی ایس ایل 11 مزید دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 تقریب میں شہریوں خصوصاً نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے ٹیم حاصل کرنے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقعے پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب میں شرکت کے لیے لوگوں کے غیر معمولی تعداد میں آمد کے پیش نظر پولیس کو سٹیڈیم کی طرف والی سڑکیں بند کرنی پڑیں۔

نیاز سٹیڈیم میں کئی سال سے کوئی ٹیسٹ یا ون ڈے میچ نہیں ہوا، جس کی وجہ سٹیڈیم کی حالت خستہ ہے۔

کنگزمین کے مالک فواد سرور نے ٹیم حاصل کرنے کے لیے کھلی نیلامی میں 175 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دی تھی۔ فواد سرور بنیادی طور پر حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے مشہور سینٹ بونا ونچر ہائی سکول سے تعلیم حاصل کی۔ وہ کئی سال قبل امریکہ چلے گیے تھے، جہاں وہ  کاروبار کرتے ہیں۔

حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین کی شمولیت سے پی ایس ایل 11 مزید دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اتوار, فروری 8, 2026 - 09:45
Main image: 

<p class="rteright">پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیم ’حیدر آباد ہیوسٹن کنگزمین‘ کا لوگو (ایکس اکاؤنٹ/ فرید خان)</p>

type: 
SEO Title: 
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’حیدر آباد ہیوسٹن کنگز مین‘ کے نام اور لوگو کا اعلان


from Independent Urdu https://ift.tt/3vFdWDi

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;