جب رضوان نے ’سٹریٹیجک ٹائم آؤٹ میں فیصلہ‘ کیا کہ پلے آف کون کھیلے گا

News Inside

پاکستان کے سابق اور پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈیز کے موجودہ کپتان ٹورنامنٹ سے تو باہر ہو گئے ہیں لیکن اپنے بعض بیانات سے کئی سوالات چھوڑ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 11 کے آخری مرحلے کے لیے چار ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا جن میں پشاور زلمی سب سے اوپر، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، ملتان سلطانز تیسرے اور حیدرآباد کنگزمین حیرت انگیز طور پر چوتھے نمبر پر آنے میں کامیاب رہی ہے۔

حیدرآباد کینگز مینز جن کا آغاز تو کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا مگر اپنے آخری لیگ میچ میں راولپنڈیز کو ہرا کر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے آخری مرحلے میں پہنچی ہے۔

مگر سوال ان کے پہنچنے پر نہیں بلکہ راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کی جانب سے آخری میچ سے قبل، درمیان اور بعد میں دیے گئے بیانات پر اٹھائے جا رہے ہیں۔

بعض سابق کھلاڑیوں، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جیسا کہ کامران اکمل نے کہا کہ ٹاس پر جو بیان دیا اور کھل کر ایک ٹیم کی سپورٹ میں بات کی وہ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

اسی طرح سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ’پہلے اپنے گریبان میں تو جھانکے اور دیکھیں کہ آپ نے نو میچوں میں کیا کرکٹ کھیلی ہے۔‘

بعض صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کے بیانات کو دوسری ٹیم یعنی حیدر آباد کنگزمین کے لیے ’توہین آمیز‘ قرار دیا۔

آخر محمد رضوان نے ایسا کیا کہا؟

محمد رضوان نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر کوالیفائرز کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’محبت تو ہے لاہور قلندرز کے ساتھ ہی۔ ان کو دیکھتے ہوئے تھوڑا مشکل فیصلہ ہے۔‘

اس میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے پوری جان لگاتے ہوئے 244 رنز بنا ڈالے جس کے بعد راولپنڈیز کی اس ٹورنامنٹ میں فارم دیکھتے ہوئے ہدف تک پہنچنا تو مشکل دکھائی دے رہا تھا۔

تاہم حیدر آباد کو اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز سے نیچے روکنا تھا جو انہوں نے حنین شاہ کی شانداربولنگ کی بدولت کر لیا، اور مخالف ٹیم کو 136 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

اس کے بعد محمد رضوان جب پریزینٹیشن کے لیے آئے تو ان سے ایک بار پھر پوچھا گیا کہ ’جس سے دل لگایا تھا وہ اور آپ گھر جا رہے ہیں؟‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس پر محمد رضوان نے کہا کہ ’افسوس ہے اس چیز کا کیونکہ کوشش کی تھی، شروع میں ہم پوری طرح میچ کے لیے گئے، پھر ہم نے کہا کہ پراپر کھیلتے ہیں اگر یہاں سے جیت گئے تو یہ ڈیزروو کرتے ہیں نہیں تو وہ کرتے ہیں۔‘

محمد رضوان یہاں تک ہی نہیں رکے بلکہ جب وہ پریس کانفرنس کرنے آئے اور ان سے پلے آف کے بارے میں سوالات ہوئے تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپوزیشن کا نہیں سوچا کہ کون پلے آف میں آئے۔

’میری شروع میں خواہش تھی کہ لاہور آجائے، ان سے محبت ہے وہ الگ بات ہے۔ مگر ہم نے پہلے اپنے میچ پر سوچا۔‘

محمد رضوان نے کہا کہ ’جب 30 گیندوں پر 119 رہ گیا اور سٹریٹیجک ٹائم آؤٹ آیا تو میں باہر آیا وہاں عثمان خواجہ موجود تھے۔

’انہوں نے کہا کہ کیا کریں؟ میں نے کہا کہ حیدرآباد جو آخری میچ کھیلے اس کو دیکھ کر یہ ڈیزروو نہیں کرتے۔ یہ میری غلط سوچ بھی ہو سکتی ہے معذرت چاہتا ہوں اس کے لیے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔‘

رضوان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ہاں اگر یہ اب ہمیں یہاں سے آؤٹ کریں تو پھر ان کا جانا بنتا ہے۔‘

آخر میں فینز سے متعلق سوال پر محمد رضوان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’سنا ہے فائنل میں فینز آئیں گے اور فائنل لاہور میں ہے اور ہم نے لاہور کو باہر کر دیا ہے۔‘

راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کی جانب سے آخری میچ سے قبل، درمیان اور بعد میں دیے گئے بیانات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سوموار, اپریل 27, 2026 - 09:00
Main image: 

<p>راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے 26 اپریل 2026 کو کراچی میں پریس کانفرنس کی (پی سی بی)</p>

type: 
SEO Title: 
جب رضوان نے ’سٹریٹیجک ٹائم آؤٹ میں فیصلہ‘ کیا کہ پلے آف کون کھیلے گا


from Independent Urdu https://ift.tt/eWoHEkU

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;