کشمیر: جہاں عیدالضحیٰ صرف ایک تہوار نہیں ہے

News Inside

کشمیر میں عیدالاضحیٰ صرف ایک مذہبی تہوار نہیں، بلکہ محبت، روایت اور ایک دوسرے سے جُڑنے کا خوبصورت پیغام ہے۔ ہر گلی، ہر گھر اور ہر دل میں عید کی روشنی، خوشی اور روحانیت محسوس ہوتی ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت، روحانی جذبے، خاندانی محبت اور ثقافتی روایات کا ایک خوبصورت سنگم بن کر سامنے آتی ہے۔

حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانی کی یاد میں منایا جانے والا یہ مقدس تہوار کشمیری عوام کے لیے صرف ایک مذہبی فریضہ نہیں بلکہ اپنی تہذیب، روایات اور اجتماعی زندگی کو زندہ رکھنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔

اس سال بھی کشمیر بھر میں عیدالاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جہاں لاکھوں فرزندانِ توحید نے عیدگاہوں، مساجد اور خانقاہوں میں نمازِ عید ادا کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعائیں مانگیں۔

سب سے بڑا اجتماع سرینگر کی تاریخی اور روحانی اہمیت کی حامل درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ساٹھ ہزار سے زائد نمازیوں نے نمازِ عید ادا کی۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی موجود تھے۔

نمازِ عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی، امن، خوشحالی اور کشمیر میں دائمی سکون کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

صبحِ عید کے آغاز کے ساتھ ہی وادی کے طول و عرض میں ایک روح پرور منظر دیکھنے کو ملا۔ مرد، خواتین اور بچے نئے کپڑوں میں ملبوس مساجد اور عیدگاہوں کا رخ کر رہے تھے۔

گھروں میں خوشبوئیں بکھر رہی تھیں، بچے عیدی کے انتظار میں خوش تھے اور بزرگ ماضی کی عیدوں کی یادیں تازہ کر رہے تھے۔ کشمیر کی فضا ’اللہ اکبر، اللہ اکبر‘ کی صداؤں سے گونج رہی تھی اور ہر طرف ایک روحانی کیفیت طاری تھی۔

کشمیر میں عیدالاضحیٰ کی سب سے نمایاں روایت قربانی ہے۔ لوگ اپنی استطاعت کے مطابق بھیڑ، بکری، گائے یا دیگر جانور قربان کرتے ہیں اور گوشت کو عزیز و اقارب، پڑوسیوں اور غریبوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

اس عمل میں نہ صرف مذہبی فریضے کی ادائیگی ہوتی ہے بلکہ معاشرتی ہمدردی، مساوات اور بھائی چارے کا درس بھی ملتا ہے۔ کشمیری معاشرے میں یہ روایت نسلوں سے جاری ہے اور آج بھی لوگ اسے اسی جوش و جذبے کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔

سرینگر کے رہائشی مولانا عبدل احمد کہتے ہیں عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی اطاعت اور قربانی کا سبق دیتی ہے۔ کشمیر میں اس دن کی رونق کچھ اور ہی ہوتی ہے۔ بچے، بزرگ، سب ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں اور محبتیں بانٹتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ وادی کشمیر کی عید ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ اپنی خواہشات، انا اور نفرتوں کو قربان کر کے محبت، اخوت اور انسانیت کو اپنانے کا درس بھی ہے۔

پلوامہ سے تعلق رکھنے والے فیاض احمد وانی کہتے ہیں ہمارے لیے عید صرف تہوار نہیں بلکہ خاندان کے اکٹھا ہونے کا موقع ہے۔ ہم صبح سے کھانے تیار کرتے ہیں، رشتہ دار آتے ہیں اور پورا گھر خوشیوں سے بھر جاتا ہے۔

بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی ہما وانی کہتی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کشمیری پکوان اس تہوار کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔

کشمیر اپنی منفرد اور ذائقہ دار غذاؤں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے اور عید کے دن ان پکوانوں کی خاص اہمیت ہوتی ہے۔

گھروں میں روایتی وازوان تیار کیا جاتا ہے جس میں گوشت سے بنے کئی لذیذ کھانے شامل ہوتے ہیں۔ روغن جوش، رِستہ، گُشتابہ، یخنی، کباب اور تبک ماز جیسے پکوان عید کی دعوتوں کا لازمی حصہ ہوتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ عید کے دن کشمیری کھانے ہماری پہچان بن جاتے ہیں۔ وازوان صرف کھانا نہیں بلکہ ہماری ثقافت اور مہمان نوازی کی علامت ہے۔

دیہی علاقوں میں بھی عیدالاضحیٰ کی خاص رونق دیکھنے کو ملتی ہے۔ دیہات کے لوگ کئی دن پہلے سے تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

کشمیر میں عیدالاضحیٰ صرف مذہبی عبادات تک محدود نہیں بلکہ یہ تہوار سماجی رشتوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لوگ پرانی ناراضگیاں بھلا کر ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نوجوان بزرگوں سے دعائیں لیتے ہیں جبکہ غریبوں اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ مختلف سماجی تنظیمیں اور رضاکار بھی اس موقع پر غریب خاندانوں میں گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کرتے ہیں تاکہ ہر گھر میں عید کی خوشیاں پہنچ سکیں۔

عید کے دوران کشمیری لباس بھی ثقافتی خوبصورتی کو نمایاں کرتا ہے۔ مرد روایتی پھرن یا شلوار قمیص زیب تن کرتے ہیں جبکہ خواتین خوبصورت کشمیری کڑھائی والے لباس اور زیورات پہنتی ہیں۔

 بچے رنگ برنگے کپڑوں میں خوشی سے جھومتے نظر آتے ہیں۔ بازاروں میں کشمیری دستکاری، قالین، شالیں اور دیگر روایتی اشیا بھی سیاحوں کی توجہ حاصل کرتی ہیں۔

عیدالاضحیٰ نوجوان نسل کے لیے بھی اپنی روایات سے جڑنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ جدید دور میں جہاں ٹیکنالوجی اور مصروف زندگی نے معاشرتی رویوں کو تبدیل کیا ہے، وہیں عید جیسے تہوار نوجوانوں کو خاندان، مذہب اور ثقافت کے قریب لاتے ہیں۔

بزرگ اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو قربانی کی اصل روح، اسلامی تعلیمات اور کشمیری روایات کے بارے میں بتاتے ہیں تاکہ یہ ورثہ آئندہ نسلوں تک منتقل ہو سکے۔

اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے تاکہ لوگ پرامن ماحول میں عبادات انجام دے سکیں۔

حکام کے مطابق وادی بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات پرامن رہے اور لوگوں نے خوشگوار ماحول میں تہوار منایا۔ مختلف علاقوں میں ٹریفک اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ طبی عملہ بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موجود رہا۔

کشمیر کی عیدالاضحیٰ میں روحانیت کے ساتھ جذباتی وابستگی بھی نمایاں ہوتی ہے۔ بہت سے خاندان اپنے مرحوم عزیزوں کو یاد کرتے ہیں، ان کے لیے دعائیں مانگتے ہیں اور ان کے نام پر خیرات کرتے ہیں۔

قبرستانوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد دیکھی جاتی ہے جو اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے جاتی ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت، روحانی جذبے، خاندانی محبت اور ثقافتی روایات کا ایک خوبصورت سنگم بن کر سامنے آتی ہے۔
جمعرات, مئی 28, 2026 - 07:45
Main image: 

<p class="rteright">19 مارچ، 2026 کی اس تصویر میں سری نگر کی ایک مارکیٹ میں عید کی خریداری میں مصروف لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)</p>

jw id: 
fvUDCJ8X
type: 
SEO Title: 
کشمیر: جہاں عیدالضحیٰ صرف ایک تہوار نہیں ہے


from Independent Urdu https://ift.tt/DEaz09j

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;