ایران پر حملے جاری، امریکی ایوان نمائندگان سے 1.15 ٹریلین ڈالر کا دفاعی بل منظور

News Inside

امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کو معمولی اکثریت سے سالانہ دفاعی پالیسی بل منظور کر لیا جس کے تحت پینٹاگون کے لیے 1.15 ٹریلین ڈالر کے ریکارڈ فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے ساتھ جنگ طول پکڑ رہی ہے۔

نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) 2027 کو اگرچہ روایتی طور پر دونوں جماعتوں کی نمایاں حمایت حاصل ہوتی ہے، تاہم ایوان زیریں سے یہ 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور ہوا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بڑھتی ہوئی تفریق کی علامت ہے۔

یہ بل، جسے ابھی سینیٹ سے بھی منظور ہونا ہے، 2026 کے این ڈی اے اے کے مقابلے میں تقریباً 250 ارب ڈالر زیادہ فراہم کرتا ہے، جس میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں پانچ سے سات فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔

ایوان کے سپیکر مائیک جانسن نے کہا: ’یہ قانون سازی ہمارے بہادر فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں التوا کا شکار اضافہ فراہم کرتی ہے، ہمارے جوہری ڈیٹرنس اور میزائل دفاع کو مضبوط بناتی ہے، جس میں گولڈن ڈوم کی تعمیر بھی شامل ہے۔‘

ٹرمپ نے امریکی سرزمین کی حفاظت کے لیے نام نہاد گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام تیار کرنے کی کوشش کی ہے، جسے اسرائیل کے ’آئرن ڈوم‘ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے رپبلکن ارکان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بل ’خالی ہونے والے ذخائر‘ کو دوبارہ بھرنے میں مدد دے گا، کیوں کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی جنگ میں بڑی مقدار میں گولہ بارود استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب ڈیموکریٹک نمائندے جیری ناڈلر نے کہا کہ وہ ٹرمپ اور ان کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ’ان کے بے قابو فوجی اخراجات اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے لیے 1.15 کھرب ڈالر‘ دینے کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ’این ڈی اے اے ایک مہنگا اور برا بل ہے جو ایک غیر قانونی جنگ کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے اور ہماری جمہوریت کو کمزور کرتا ہے۔‘

ٹرمپ کے پسندیدہ ’سیو امریکہ ایکٹ‘ کو، جس کے تحت ملک بھر میں ووٹنگ کی نئی پابندیاں ہوں گی، طریقے سے این ڈی اے اے میں شامل کیا گیا تھا، جس نے ڈیموکریٹس کے غصے کو بھڑکا دیا اور سینیٹ میں اس بل کی منظوری کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران این ڈی اے اے کی ایک اور شق پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جس میں امریکہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بل ایک ایسے وقت میں منظور ہوا ہے جب امریکی فوج کے ایران پر حملے مسلسل جاری ہیں جبکہ تہران نے بھی جوابی کارروائیاں کی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق بدھ کو مشرقی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے امریکی افواج نے کمانڈر ان چیف کی ہدایت پر ایرانی فوجی اہداف پر مزید حملے کیے گئے۔

اپنے ایکس پیغام میں سینٹ کام نے کہا کہ علاقائی سمندروں سے گزرنے والے سویلین اور اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے کے لیے مشن جاری رہے گا۔ 

ادھر ملک پر کئی دن سے جاری ایرانی حملوں کے بعد، مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح کویت کی فوج نے کہا کہ اس کا فضائی دفاعی نظام دشمن کے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر رہا ہے۔

فوج نے ایکس پر کہا: ’کویتی فضائی دفاعی نظام اس وقت دشمن کے ڈرونز کے خطرات کا جواب دے رہا ہے۔ سنائی دینے والا کوئی بھی دھماکہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کا نتیجہ ہے۔‘

اردن کا کہنا ہے کہ اس نے چار میزائل اور چار ڈرون مار گرائے ہیں، جبکہ بحرین میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے، جہاں منامہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

دوسری جانب ایرانی فوج اور اس کی طاقتور پاسداران انقلاب نے تینوں ممالک میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ 

پاسداران انقلاب نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے تیل کے تین ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا ہے۔

امریکہ اور ایران اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول کے لیے کوشاں ہیں۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران، ایران نے آبنائے کو عبور کرنے کے لیے عمان کے ساحل سے ملحقہ راستہ استعمال کرنے والے ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے، جس کا مقصد جہازوں کو اس بات پر مجبور کرنا ہے کہ وہ اس کی سمندری حدود استعمال کریں اور محفوظ گزرگاہ کے لیے رقم ادا کریں۔

پاسداران انقلاب نے ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے نقل کردہ ایک بیان میں کہا کہ ’بچوں کی قاتل امریکی فوج کے اکسانے اور جھانسے میں آ کر تیل کے تین ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوب میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ان میں سے ایک میں دھماکہ ہونے اور آگ لگنے کے بعد دیگر دو فوری طور پر واپس مڑ گئے۔‘

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا: ’پاسداران انقلاب کی طاقتور بحریہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں ہے اور کوئی بھی ایسا جہاز جو امریکہ کے دھوکے میں آ کر ایران کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر یہاں سے گزرنے کا ارادہ کرے گا، اس کا بھی یہی انجام ہوگا۔‘

یہ بل، جسے ابھی سینیٹ سے بھی منظور ہونا ہے، 2026 کے بل کے مقابلے میں تقریباً 250 ارب ڈالر زیادہ فراہم کرتا ہے، جس میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں پانچ سے سات فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔
جمعرات, جولائی 23, 2026 - 08:15
Main image: 

<p>امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے 18 جولائی 2026 کو ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں مشرق وسطیٰ میں تعینات فوجیوں کو دکھایا گیا ہے (سکریب گریب/ سینٹ کام)</p>

type: 
SEO Title: 
ایران پر حملے جاری، امریکی ایوان نمائندگان سے 1.15 ٹریلین ڈالر کا دفاعی بل منظور


from Independent Urdu https://ift.tt/7Kd1XDw

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;