ہنگو چیک پوسٹ حملے میں ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار جان سے گئے: پولیس

News Inside

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کا بدھ کو کہنا ہے کہ خزینہ چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں مقابلے کے دوران آٹھ پولیس اہلکار جان سے گئے ہیں جبکہ 27 زخمی ہوگئے ہیں۔

ہنگو پولیس ترجمان ثاقب ذکریا نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جان سے جانے والوں میں ڈی ایس پی دیار خان بھی شامل ہیں جبکہ ڈی ایس پی مجاہد حسین زخمی ہے جن کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہنگو پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’خزینہ چیک پوسٹ میں آج ہونے والے حملے کے بعد پولیس گذشتہ چار گھنٹوں سے انتہائی بہادری اور پیشہ ورانہ انداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔‘

بیان کے مطابق: ’پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق: ’دہشت گرد اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہنگو پولیس، سی ٹی ڈی اور ٹل سکاؤٹس  نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر رکھا ہے، جبکہ علاقے میں  آپریشن  بدستور جاری ہے۔‘

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کا بدھ کو کہنا ہے کہ خزینہ چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں مقابلے کے دوران آٹھ پولیس اہلکار جان سے گئے ہیں جبکہ 27 زخمی ہوگئے ہیں۔
جمعرات, جولائی 30, 2026 - 00:00
Main image: 

<p class="rteright">19 جنوری 2014 کو بنوں میں سکیورٹی قافلے پر بم حملے کے بعد پاکستانی فوجی اور پولیس اہلکار علاقے کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں (اے ایف پی&nbsp;/ کریم اللہ)</p>

type: 
SEO Title: 
ہنگو چیک پوسٹ حملے میں ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار جان سے گئے: پولیس


from Independent Urdu https://ift.tt/fBELMxn

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;