امریکی فوج کے آبنائے ہرمز میں ایرانی صلاحیت مزید کم کرنے کے لیے تازہ حملے: سینٹ کام

News Inside

امریکی فوج نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے ایران پر مزید حملے شروع کر دیے ہیں۔

امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے جمعرات کو ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ تازہ حملے کمانڈر اِن چیف کی ہدایات پر کیے جا رہے ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان ایک مرتبہ پھر سے صورت حال کشیدہ دکھائی دے رہی ہے جب گذشتہ دو روز میں دونوں ہی ممالک نے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ان حملوں کے بعد بدھ کو انقرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ’ختم‘ ہو چکی ہے اور وہ مزید ایرانی قیادت سے بات کرنا ’وقت کا ضیاع‘ سمجھتے ہیں۔

ان حملوں کے بعد پاکستان نے بھی بدھ کو امریکہ اور ایران سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے کی گئی اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اب جمعرات کو امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید حملے شروع کر دیے ہیں تاکہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کیا جا سکے۔‘

سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ’امریکہ، بین الاقوامی اہم آبی گزرگاہ میں آزادانہ طور پر سفر کرنے والے تجارتی جہازوں اور ان کے شہری عملے کے خلاف حالیہ بلاجواز ایرانی جارحیت پر ایران کو جوابدہ ٹھہرا رہا ہے۔‘

جبکہ ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے جمعرات کو کہا کہ آبنائے ہرمز صرف ایران کے طے کردہ انتظامات کے تحت ہی کھولی جائے گی۔

محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’امریکہ نے اب تک یہ سبق نہیں سیکھا کہ دھونس، دھمکی اور اپنے وعدوں سے پھرنے کے اب نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں: اگر آپ حملہ کریں گے، تو جواب میں آپ پر بھی حملہ کیا جائے گا۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایران پر حملوں کی نئی لہر کے اعلان کے بعد جنوبی ایران کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ارنا کے مطابق جزیرہ کیش کے اوپر جنگی طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں، جبکہ بندر عباس، کنارک اور چابہار کے ساحلی شہروں میں دھماکے ہوئے۔

امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے جمعرات کو ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ تازہ حملے کمانڈر اِن چیف کی ہدایات پر کیے جا رہے ہیں۔
جمعرات, جولائی 9, 2026 - 07:00
Main image: 

<p>امریکی سینٹرل کمانڈ نے 9 جولائی 2026 کو ایک ویڈیو جاری کی جس میں بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کو گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے (سینٹ کام/ سکرین گریب)</p>

type: 
SEO Title: 
امریکی فوج کے آبنائے ہرمز میں ایرانی صلاحیت مزید کم کرنے کے لیے تازہ حملے: سینٹ کام


from Independent Urdu https://ift.tt/tAceEds

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;