جوائنٹ اپوزیشن کا اجلاس، سیاسی قیدیوں کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھانے کا فیصلہ

News Inside

پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے جوائنٹ اپوزیشن کے پہلے مشترکہ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی قیدیوں کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھانے اور ایوان میں قانون سازی سمیت احتجاج کے دوران مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو ایک کامیابی قرار دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ملک میں سیاسی قیدیوں کی موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں اور ان کی رہائی کی کوئی وجہ موجود نہیں کہ انہیں مزید جیلوں میں رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے اور ملک کے سیاسی ماحول کو بہتر کیا جانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے والی تمام جماعتوں نے مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے، مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور باہمی مشاورت سے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا یہ پہلا قدم ہے اور امید ہے کہ اس سفر کا آغاز پاکستان کی بقا، سالمیت اور آئین کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے اور اسے محض ایک عارضی واقعہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا تقابل کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ انڈیا آج دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر 600 سے 700 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ پاکستان معاشی طور پر کہاں کھڑا ہے۔

انہوں نے عدلیہ، معیشت اور امن و امان کے حوالے سے بھی پاکستان کی عالمی درجہ بندی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ملک آگ اور بھوک کی لپیٹ میں ہے تو ایسے وقت میں صوبوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ یہ صوبوں کی تقسیم کا وقت نہیں، نہ اس کے لیے ماحول ہے اور نہ ہی تیاری۔ ایسے اقدامات سے ملک میں مزید بداعتمادی پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم ایک عرصے سے مقتدرہ کے لیے کانٹے کی حیثیت رکھتی ہے اور اسے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کے بقول: ’صوبوں کے وسائل اور معدنی ذخائر پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے صوبوں کو کمزور کرنے، انہیں تقسیم کرنے اور نئی اکائیاں بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ریاست اور ملک اس وقت ایسے اقدامات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی بنیاد پر قائم کی گئی حکومت نہ ملک کے اندر عوام کی نمائندہ ہے، نہ بیرون ملک عوام کی نمائندگی کر سکتی ہے۔ ایسی حکومت نہ ملک کے اندر مسائل کا حل پیش کر سکتی ہے اور نہ دنیا میں پاکستان کے مقام کو بلند کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان نکات پر آج اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہوا ہے اور یہ ان کے اتحاد کا پہلا قدم ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایوان کے اندر کوئی بھی اہم فیصلہ یا قانون سازی ہوگی تو تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد میں اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر اپنی آواز اٹھائیں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
سوموار, اگست 24, 2026 - 23:15
Main image: 

<p>24 اگست 2026 کو اسلام آباد میں جوائنٹ اپوزیشن کے پہلے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن رہنما خطاب کر رہے ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)</p>

jw id: 
E7811ODE
type: 
SEO Title: 
جوائنٹ اپوزیشن کا اجلاس، سیاسی قیدیوں کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھانے کا فیصلہ


from Independent Urdu https://ift.tt/cbmJFxi

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;