ایک ماہ میں ایرانی اہداف پر پہلا امریکی حملہ، ایران کی جوابی کارروائی

News Inside

امریکہ نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے ایک چھوٹے جزیرے پر واقع ایرانی راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا ہے جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی حملے کے جواب میں اردن میں شاہ حسین اور الازرق امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔ 

امریکہ نے ایک ماہ کے دوران ایران پر پہلا حملہ کیا جس کے ردعمل میں تہران نے بھی جوابی کارروائی کی۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایران کے ریاستی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ’جانی نقصان‘ ہوا ہے، جس کے جواب میں انہوں نے اردن میں امریکی فوجی اہداف پر حملہ کیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق، پاسداران انقلاب نے بیلسٹک میزائلوں سے ’اردن میں امریکہ کے زیر انتظام کنگ حسین اور الازرق فضائی اڈوں پر تکنیکی بنیادی ڈھانچے، مرمت کی تنصیبات اور دشمن کے لڑاکا طیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا‘ جس سے انہیں ’بھاری نقصان‘ پہنچا۔

حملوں کا یہ تبادلہ امریکہ ایران جنگ کے چھ ماہ مکمل ہونے کے فوراً بعد، اور ایک ایسے وقت میں ہوا جب کشیدگی میں کمی آ رہی تھی۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں کا مقصد ایران کو آبنائے میں مزید سمندری بارودی سرنگیں بچھانے سے روکنا ہے۔

 یہ کارروائی اس کے اس اعلان کے چند دن بعد کی گئی ہے جس میں امریکہ نے کہا تھا کہ اس نے اس اہم آبی گزرگاہ سے دھماکہ خیز مواد صاف کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’آج دن کے آغاز میں، امریکی افواج نے جزیرہ لارک پر دو ایرانی لانچروں پر حملہ کیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کو ’آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں والے راکٹ داغنے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔‘

حالیہ ہفتوں میں، ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر فوجی حملوں کے بجائے ’اقتصادی جنگ‘ کو ترجیح دی ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز کو عملی طور پر بند کر رکھا ہے۔ یہ ایک اہم سمندری راستہ ہے جس سے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے ساتھ دشمنی شروع ہونے سے قبل دنیا کے تیل کا پانچواں حصہ گزرتا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نیوی کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ ’گذشتہ ہفتے، سینٹ کام نے آبنائے کے بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں سے سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔‘

انہوں نے کہا: ’امریکی افواج علاقے کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں اور اس اہم آبی گزرگاہ سے تجارت کی بلا تعطل روانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار ہیں۔‘

پاکستان اور قطر سمیت دیگر ثالثوں کی قیادت میں ہونے والی سفارتی کوششوں نے مہینوں تک جنگ کے خاتمے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔

اگرچہ اپریل میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا اور جون میں حتمی امن معاہدے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی ہوئے تھے، لیکن کوئی معاہدہ سامنے نہیں آ سکا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپریل کی جنگ بندی نے انتہائی شدید لڑائی کا تو خاتمہ کر دیا، لیکن خاص طور پر آبنائے ہرمز کے ارد گرد وقفے وقفے سے ہونے والے حملوں نے حتمی امن معاہدے کے امکانات کو دھندلا دیا ہے۔

آٹھ میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے: اردن

اردن کی فوج نے پیر کو کہا کہ اس نے آٹھ میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے.

فوج کے ترجمان کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا، ’فضائی دفاعی نظام نے آج پیر کو علی الصبح مملکت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے آٹھ میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔‘

ایران پر مزید پابندیاں لگائیں گے: امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اتوار کو روئٹرز کو بتایا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش میں ہر ہفتے نئی ثانوی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے، جس میں ابتدائی توجہ بینکوں پر ہو گی۔

بیسنٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ہم بینکوں سے شروعات کر رہے ہیں، اور ہم بینکوں کو بتا رہے ہیں کہ ایرانی پیسہ رکھنا اور اس حکومت کی مدد کرنا ٹھیک نہیں ہے۔‘

جمعے کو ایران کے ساتھ مبینہ مالی روابط پر مصر کے بینک مصر کی متحدہ عرب امارات میں شاخوں پر جرمانے عائد کرنے کے بعد، بیسنٹ نے کہا کہ اگلا قدم کسی ادارے کو ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام سے مکمل طور پر کاٹ دینا ہو سکتا ہے۔

بیسنٹ نے جی 20 کے مالیاتی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل کہا کہ ’آپ ہر ہفتے اس طرح کی مزید بہت سی کارروائیاں دیکھیں گے۔‘

امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کے جزیرہ لارک پر ایرانی راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اردن میں اردن میں شاہ حسین اور الازرق امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔
سوموار, اگست 31, 2026 - 08:15
Main image: 

<p class="rteright">29 جولائی، 2026 کو جاری کی گئی ویڈیو کا سکرین گریب جس میں نامعلوم مقام سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق ویڈیو ایرانی ہدف پر حملے کی ہے (روئٹرز)</p>

type: 
SEO Title: 
ایک ماہ میں ایرانی اہداف پر پہلا امریکی حملہ، ایران کی جوابی کارروائی


from Independent Urdu https://ift.tt/vJ0V6Tt

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;