اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش، نالوں میں طغیانی کی اطلاعات

News Inside

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں گذشتہ رات سے جاری شدید بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچی تاہم اب وہاں پانی کی سطح بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔

بیان کے مطابق بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی کے پیش نظر واسا اور ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شدید بارش کے باعث نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سید پور میں 66، گولڑہ 52 اور بوکرہ میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پیرودھائی 63، چکلالہ 47 اور شمس آباد میں 50 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کے ٹیمیں نالہ لئی اور نشیبی علاقوں میں موجود ہیں۔

ایم ڈی واسا کے مطابق صادق آباد، ڈھوک کھبہ، پرودھائی، آریہ محلہ، بوہڑ بازار میں ہیوی مشینری تعینات ہے۔
 

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے منگل کو ایک انتباہ میں کہا تھا کہ اسلام آباد، پوٹھوہار کے علاقے، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی و وسطی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

جبکہ 18 اگست کی رات سے 20 اگست تک مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسیمات کے مطابق اس دوران خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی کے پیش نظر واسا اور ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
بدھ, اگست 19, 2026 - 08:30
Main image: 

<p>راولپنڈی میں شہری 17 جولائی 2025 کو مون سون بارشوں کے باعث سڑک پر کھڑے پانی سے گزرنے کی کوشش کر رہا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش، نالوں میں طغیانی کی اطلاعات


from Independent Urdu https://ift.tt/eHmcTr7

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;