نیویارک میں اہم ملاقاتیں: پاکستان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد پر زور

News Inside

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں جن میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان ملاقاتوں میں مصر، ترکی، انڈونیشیا، اردن، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون اجلاس بھی شامل ہے۔

اسحاق ڈار نے پیر کی شب اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ نیویارک میں ان کی مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سرکاری، خصوصی اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تمام فریقین کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی ایکس پر چند تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں مصر، ترکی، انڈونیشیا، اردن، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ان تصاویر کے ساتھ ترک وزارت خارجہ نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ان تمام ممالک کے وزارے خارجہ کے درمیان تعاون اجلاس ہوا ہے۔

جبکہ اس کے علاوہ ترکی، سعودی عرب، پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا چھٹا اجلاس بھی نیویارک میں ہوا۔

ان ملاقاتوں میں مصر، ترکی، انڈونیشیا، اردن، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون اجلاس بھی شامل ہے۔
منگل, ستمبر 22, 2026 - 07:30
Main image: 

<p>پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کا چھٹا اجلاس 22 ستمبر 2026 کو نیویارک میں ہوا (تصویر: ترک وزارت خارجہ)</p>

type: 
SEO Title: 
نیویارک میں اہم ملاقاتیں: پاکستان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد پر زور


from Independent Urdu https://ift.tt/y3a58U6

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;