4 اکتوبر لانگ مارچ: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج

News Inside

ایوان صدر نے جمعرات کو کہا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات آج بروز جمعہ ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات کے حق میں چار اکتوبر سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان رکھا ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں کے قریب اور مختلف مقامات پر سڑکوں کے کنارے بڑی تعداد میں کنٹینرز موجود ہیں۔

یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 صوبے میں شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث وفاقی حکام نے گورنر راج لگانے یا ہنگامی اقدامات کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چار اکتوبر کا احتجاجی مارچ ہر صورت ہوگا۔

ایوان صدر کے بیان کے مطابق مذاکرات کا فیصلہ جمعرات کو صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جب کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورت حال پر خاص طور پر تشویش ظاہر کی گئی۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعرات کو کہہ چکے ہیں حکومت کی جانب سے پارٹی سے اب تک باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، تاہم اگر حکومت رابطہ کرتی ہے تو وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ 

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وفاق اس وقت مضبوط ہوتا ہے جب صوبے خودمختار ہوں اور اگر عوام کی مرضی کے خلاف کچھ کیا گیا تو وفاق کمزور ہوگا۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

ایوان صدر کے بیان میں صدر آصف علی زرداری کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ وفد جمعے کو پی ٹی آئی کی قیادت سے ملے گا اور موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کرے گا۔

وفد میں حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام شامل ہوں گے، جب کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی شیری رحمٰن، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی کریں گے۔

حکومتی وفد کے ساتھ بات چیت سے قبل پی ٹی آئی کا وفد امیر جماعت اسلام حافظ نعیم الرحمٰن کے ساتھ بھی اسلام آباد میں ملاقات کرے گا جس میں تازہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وفاقی حکام نے خیبر پختونخوا کے بارے میں تنبیہ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث سکیورٹی پالیسی پر صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلے سے جاری شدید اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے رواں ہفتے کہا کہ اگر آئینی شرائط پوری ہوئیں تو صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے، جبکہ امیر مقام کا کہنا ہے کہ اس امکان پر مشاورت ہوئی ہے۔

تاہم اب تک ان میں سے کوئی بھی اقدام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

 

ایوان صدر کے مطابق وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ وفد جمعے کو پی ٹی آئی سے موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کرے گا۔
جمعہ, اکتوبر 2, 2026 - 08:45
Main image: 

<p class="rteright">وزیراعظم شہباز شریف (درمیان دائیں) یکم اکتوبر 2026 کو اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں صدر آصف زرداری (درمیان بائیں) کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ملاقات میں وفاقی وزرا اور دیگر سرکاری حکام بھی شریک تھے&nbsp;(ایوان صدر ایکس اکاؤنٹ)</p>

type: 
SEO Title: 
4 اکتوبر لانگ مارچ: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج


from Independent Urdu https://ift.tt/CmcLg8f

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;