پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی دوحہ میں قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات ہوئی جس میں داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر بھی بات ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی ان دونوں قطر میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پیر کی شب دوحہ میں عالمی سلامتی فورم 2026 کے شرکا سے خطاب کیا۔
عالمی سلامتی فورم کا انعقاد دی سوفان سینٹر اور قطر انٹرنیشنل اکیڈمی فار سکیورٹی سٹڈیز نے کیا۔ یہ فورم 19 سے 21 اکتوبر تک ’اتحادیوں کا مستقبل‘ کے موضوع کے تحت جاری رہے گا۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد امریکہ اور ایران کے درمیان خطے میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، کیونکہ مذاکرات فوجی تصادم سے بہتر ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کو حالیہ امن کوششوں میں اپنے کردار پر فخر ہے۔ ہم مذاکرات، امن اور تعاون کی حمایت جاری رکھیں گے، کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ امن حاصل کرنا جنگ جیتنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔‘
محسن نقوی نے منگل کو دوحہ میں قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات میں بھی خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں وزارت داخلہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں گلوبل سکیورٹی فورم کی سائیڈ لائنز پر دیگر اہم ملاقاتیں بھی کیں جن میں سپین و لبنان کے وزرائے داخلہ اور شام کے وزیر ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ شامل ہیں۔
پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

<p>محسن نقوی اور قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ملاقات 19 اکتوبر 2026 کو دوحہ میں ہوئی (وزارت داخلہ پاکستان)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/OfcMTLk