طورخم: پہاڑی تودہ گرنے سے کنٹینرز ملبے تلے دب گئے، دو افراد زخمی

News Inside

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے خیبر میں طورخم بارڈر کے قریب ریسکیو حکام کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بڑا پہاڑی تودہ گرنے سے افغانستان جانے والے مال بردار کنٹینرز ملبے تلے آگئے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے طورخم بارڈر سے متصل پہاڑ کا بڑا حصہ گر گیا اور مال بردار کنٹینرز ملبے تلے آگئے جبکہ بعض کنٹینرز میں آگ بھی لگ گئی۔

بلال فیضی نے بتایا کہ ’ملبے تلے آنے والے کنٹینرز میں ڈرائیورز موجود تھے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ضلع خیبر اور پشاور کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور ایمبولینس، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور فائر فائٹرز موقع پر موجود ہیں۔

لنڈی کوتل کے مقامی صحافی راحت شینواری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ ایک بڑا پہاڑ ہے، جہاں سے تودہ گرا اور اس کے ساتھ منسلک سڑک افغانستان کی طرف جاتی ہے۔

راحت نے بتایا: ’نیشنل لاجسٹک سیل نے یہ سڑک بنائی ہے اور یہ بارڈر ٹرمینل منصوبے کا حصہ ہے، جس پر کام جاری ہے۔ یہ مال بردار کنٹینرز اسی پہاڑ کے ساتھ سڑک پر کھڑے افغانستان جانے کا انتظار کر رہے تھے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں آتی جاتی ہیں جو مختلف اشیا پاکستان سے افغانستان اور افغانستان سے پاکستان منتقل کرتی ہیں۔

ان تمام گاڑیوں کی بارڈر ٹرمینل پر چیکنگ کی جاتی ہے، جس کے بعد ہی انہیں افغانستان جانے کی اجازت ملتی ہے۔

راحت شینواری نے مزید بتایا کہ سڑک کی تعمیر کے لیے ڈرلنگ اور بھاری مشینری کے استعمال کی وجہ سے پہاڑ کی جانب بنائی گئی دیوار میں پہلے ہی دراڑیں موجود تھیں اور اب ممکن ہے کہ طوفانی بارش کی وجہ سے پہاڑی تودہ نیچے آ گرا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کنٹینرز میں ڈرائیوروں کے پاس گیس سلینڈرز بھی ہوتے ہیں، جن کے ذریعے وہ کھانا وغیرہ تیار کرتے ہیں جبکہ بعض کنٹینرز میں ڈیزل بھی موجود تھا۔

بقول راحت: ’تودہ گرنے کی وجہ سے ممکن ہے کہ سلینڈر کی آگ پھیل گئی ہو اور اس آگ نے باقی کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا ہو۔‘

ریسکیو ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ اس پہاڑ کے نیچے تین سڑکیں موجود ہے یعنی اوپر سے نیچے تک تین لائنز ہیں، جن پر مال بردار گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور عموماً گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی ان میں ہی موجود ہوتے ہیں۔

طورخم بارڈر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک تجارتی راستہ ہے، جہاں اس وقت سینکڑوں ٹرک اور مال بردار کنٹینر کھڑے روانگی کا انتظار کر رہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے طورخم بارڈر سے متصل پہاڑ کا بڑا حصہ گرنے سے مال بردار کنٹینرز ملبے تلے آگئے جبکہ بعض کنٹینرز میں آگ بھی لگ گئی۔
منگل, اپریل 18, 2023 - 07:15
Main image: 

<p class="rteright">طورخم بارڈر پر متعدد مال بردار کنٹینرز اور ٹرک&nbsp;کئی دنوں سے کھڑے ہیں (تصویر: محراب شاہ آفریدی)</p>

type: 
SEO Title: 
طورخم: پہاڑی تودہ گرنے سے کنٹینرز ملبے تلے دب گئے، دو افراد زخمی


from Independent Urdu https://ift.tt/NeMAv5z

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;