مس یونیورس پاکستان منتخب ہونا قسمت میں تھا: روما ریاض

News Inside

مس یونیورس پاکستان 2025 منتخب ہونے والی روما ریاض نے کہا ہے کہ انہوں نے محنت ضرور کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ مقابلہ جیتنا قسمت میں لکھا تھا۔

25 سالہ روما ریاض نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ کافی مشکل ہوتا ہے اور اس میں انٹرویو کا مرحلہ زیادہ طویل ہوتا ہے، تاکہ مس یونیورس کے انتخاب کے مقابلے میں جاکر مشکل پیش نہ آئے۔

مس یونیورس پاکستان کے مقابلے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پہلے 51 لڑکیاں شارٹ لسٹ ہوئی تھیں، پھر ان میں سے 20 کا انتخاب ہوا اور آخر میں چھ لڑکیاں رہ گئیں جن کے درمیان مالدیپ میں حتمی مقابلہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ مس یونیورس پاکستان میں مس یونیورس کا پورا فارمیٹ ہی ہوتا ہے۔ ایک ہفتے آپ کا رویہ دیکھا جاتا ہے۔ سوال و جواب کی نشست ہوتی ہے اور یہ دیکھا جاتا ہے کہ آپ کیسی نظر آتی ہیں۔

محنت سے جیتیں یا قسمت نے ساتھ دیا؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’ میں نے محنت تو بہت کی تھی لیکن اس مقابلے میں سبھی بہت محنت کرتے ہیں۔ بس نصیب میرے نصیب میں کامیابی لکھی تھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مس یونیورس پاکستان کا تاج سر سجانے کے بعد انہوں نے 21 نومبر 2025 کو تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیا۔ اس مقابلے کے بارے میں ان کا کہنا تھا وہ اس لحاظ سے زیادہ مشکل ہے کہ وہاں بہت ساری لڑکیا ہوتی ہیں۔ 120 ممالک سے لڑکیاں وہاں آتی ہیں۔ ان سے ملاقات کا موقع ملتا ہے۔ نئی نئی باتیں معلوم ہوتی ہیں جن سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

خود پر ہونے والی نکتہ چینی کے بارے میں روما ریاض کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔ ان کا مقصد اچھا تھا۔ وہ مضبوط ارادوں کی مالک ہیں اور سمجھتی ہیں کہ نوجوان لڑکیوں کو سیکھنا ہوگا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں سے فرق نہیں پڑتا۔

روما ریاض نے جب مس یونیورس کے مقابلے کے دوران ساڑھی پہنی تھی تو اس وقت بھی ان پر بہت زیادہ نکتہ چینی کی گئی تھی۔ اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ تھائی لینڈ میں تھیں۔ مقابلے چل رہے تھے اور انہیں کافی دکھ ہوا تھا کہ پاکستانی اپنی ثقافت کے مختلف رنگوں کو سراہتے نہیں ہیں۔ 

اپنی رنگت اور وزن پر ہونے والے اعتراض کے جواب میں روما ریاض نے کہا کہ وہ جیسی بھی ہیں خوش ہیں۔ ’ہر لڑکی خوبصورت ہوتی ہے۔ کسی کو کچھ بدلنے کی ضرورت ہی نہیں۔‘

روما ریاض نے کہا کہ ان کے وزن اور رنگ پر ہونے والی تنقید سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ جیسی ہیں خوش ہیں۔
اتوار, جنوری 11, 2026 - 07:15
Main image: 

<p>روما کے مطابق مس یونیورس پاکستان میں عالمی مقابلے کا پورا فارمیٹ ہوتا ہے (حسن کاظمی)</p>

jw id: 
2YNA22uU
type: 
SEO Title: 
مس یونیورس پاکستان منتخب ہونا قسمت میں تھا: روما ریاض


from Independent Urdu https://ift.tt/2l6VwS5

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;