عید کا انتظار اور مٹی کا تودہ

News Inside

بطور صحافی کبھی کبھی نظروں سے ایسی خبریں بھی گزرتی ہیں جن کا اثر کئی دن تک ذہن میں نقش ہو جاتا ہے اور بعض اوقات تو جی چاہتا ہے کہ کاش بوجھل کر دینے والا نہ کچھ دیکھا اور نہ ہی سنا ہوتا۔ 

پیر کو میری نظر سے ایک خبر گزری جس میں پاکستان سے افغانستان تک سامان تجارت لے جانے والے کچھ ڈرائیور یہ شکوہ کر رہے تھے کہ طورخم بارڈر ٹرمینل پر کلیئرنس میں سست روی کے باعث ان کے ٹرک کئی دن سے پھنسے ہوئے ہیں اور ایک نے تو دکھی آواز میں یہ تک کہہ دیا کہ نہ جانے وہ اس بار عید کے موقع پر وہ گھر بھی جا سکیں گے یا پھر خوشی کا تہوار وہ سڑک پر ہی گزاریں گے۔ 

ماہ رمضان میں گھر سے دوری کے سبب ڈرائیوروں کی مشکلات سننے کے بعد دل بوجھل سا ہو گیا اور کئی بار نہ چاہتے ہوئے بھی یہ گمان بھی گزرا کہ اگر وہ عید پر گھر نہ پہنچ پائے تو ان کے دل پر کیا گزرے گی۔ 

خیر جب میں منگل کی صبح سحری کے لیے اٹھا تو مجھے یہ تمام باتیں بھول چکی تھیں لیکن حسب معمول جب میں نے سحری کے دوران ہی موبائل فون اٹھایا تاکہ خبروں کا کچھ پتہ چل سکے تو دل دہلا دینے والی ایک خبر نے جھنجھوڑ ڈالا۔ 

خبر یہ تھی پیر اور منگل کی درمیانی شب طورخم سرحد کے قریب ایک بڑا پہاڑی تودہ گرنے سے کئی ٹرک اور کنٹینرز ملبے تک دب گئے اور جب میں یہ تحریر لکھ رہا تھا اس وقت تک دو افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی تھی جب کہ آٹھ دیگر زخمی بھی ہوئے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ جن کے کنٹینرز مٹی تلے دبے ان کا بھی یقینا ہی دل چا رہا ہو گا کہ وہ مال برداری کا سامان اپنی منزل تک پہنچانے کے بعد عید تک اپنے گھروں کو پہنچ جائیں لیکن ہونی کو انہونی کون کر سکتا ہے؟ 

عید کی تیاریوں اور عید اپنوں کے ساتھ منانے کا انتظار، دو الگ الگ احساس ہیں۔ میں اور مجھے ایسے بہت سے یہ تیاری کر رہے ہوتے ہیں کہ عید کیسے منائیں گے لیکن طورخم سرحد پر پھنسی گاڑیوں کے ڈرائیور اور ایسے بہت سے اس بے یقینی کی کیفیت میں ہیں نہ جانے وہ عید اپنوں کے ساتھ منا بھی پائیں گے یا نہیں۔ 

اور کچھ تو عید کے انتظار کے ساتھ ہی مٹی تلے دب گئے۔  

وہ جن کے کنٹینرز مٹی تلے دبے ان کا بھی یقینا ہی دل چا رہا ہو گا کہ وہ مال برداری کا سامان اپنی منزل تک پہنچانے کے بعد عید تک اپنے گھروں کو پہنچ جائیں لیکن ہونی کو انہونی کون کر سکتا ہے؟ 
منگل, اپریل 18, 2023 - 20:00
Main image: 

<p class="rteright">طورخم سرحد پر 18 اکتوبر 2023 کو تودہ گرنے کے بعد کنٹینر ملبے تلے دب گئے (اے ایف پی)&nbsp;</p>

type: 
SEO Title: 
عید کا انتظار اور مٹی کا تودہ


from Independent Urdu https://ift.tt/FM30kwz

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;