کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر چمپیئن شپ جیت گیا

News Inside

کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی فٹ بال کلب النصر کی 10 رکنی ٹیم نے پہلی بار عرب کلب چیمپیئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق النصر کلب نے الہلال کلب کی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی۔

گذشتہ سیزن میں جب رونالڈو النصر میں گئے تو وہ فائنل کی ٹرافی نہیں جیت سکے تھے، یہ کلب رنر اپ رہا تھا، لیکن 38 سالہ رونالڈو ٹورنامنٹ میں چھ گول کرکے ٹاپ سکورر رہے تھے۔

یہ ٹورنامنٹ خطے کے سرفہرست عرب کلب کھیلتے ہیں اور اس میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

النصر کی ٹیم کو پہلے ہاف میں گول کرنے کے کئی مواقع ملے۔ الہلال کلب کے گول کیپر محمد الوویس سادیو مانے، سیکو فوفانا اور مارسیلو بروزووچ کو گول کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کنگ فہد سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے ہاف کے چھ منٹ بعد تک کوئی گول نہیں ہوا۔

 پھر الہلال کلب کے کھلاڑی مالکوم کے اڑتے ہوئے پاس کو برازیل کے مائیکل نے سر کی ٹکر سے نیٹ میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

لیکن پھر پرتگالی کپتان کرسٹیانورونالڈو نے کھیل کے 74 ویں منٹ میں سلطان الغنم کے پاس پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں النصر کے دفاعی کھلاڑی عبد اللہ العمری کو باہر بھیج دیا گیا، لیکن وہ کھیل کو اضافی وقت تک لے گئے۔

اس کے بعد رونالڈو نے اضافی وقت کے پہلے ہاف میں گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آنے والی گیند کو سر کی ٹکر سے دوبارہ نیٹ میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

یوں رونالڈو کے دو گولز کی بدولت النصر نے پہلی بار یہ چیمپیئن شپ جیت لی۔

کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی فٹ بال کلب النصر کی 10 رکنی ٹیم نے پہلی بار عرب کلب چیمپیئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اتوار, اگست 13, 2023 - 11:30
Main image: 

<p>فائنل میں الہلال کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے دو گول سکور کیے (کرسٹیانو رونالڈو/ ایکس)</p>

type: 
SEO Title: 
کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر چمپیئن شپ جیت گیا


from Independent Urdu https://ift.tt/kAb46U0

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;