ٹی20 کی فاتح پاکستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ سے ون ڈے کے لیے تیار

News Inside

پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کو نہ صرف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست سے دوچار کیا بلکہ سیریز کے تینوں میچ جیت کر انہیں وائٹ واش بھی کر دیا۔

یکم ستمبر کو شروع ہونے والی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پانچ وکٹ سے، دوسرے میں چھ وکٹوں سے اور تیسرے میں چھ رنز سے ہرا دیا۔

اس سیریز میں پاکستانی ٹیم نے کئی مجموعی اور انفرادی کارہائے نمایاں سرانجام دیے۔ تین میچوں میں دو بار پاکستانی ٹیم 150 رنز سے زیادہ سکور کا تعاقب کرنے میں کامیاب ہوئی۔ 

اس سے پہلے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سب سے بڑی چیزنگ 144 رنز تھی جو انہوں نے 2019 میں انگلینڈ کے خلاف سرانجام دی تھی۔

انفرادی طور پر سیریز میں تین بیٹرز نمایاں رہیں۔

سدرہ امین نے تینوں میچوں میں عمدہ بلےبازی کرتے ہوئے مجموعی طور پر سب سے زیادہ 133 رنز بنائے۔ دوسرے نمبر پر بسمہ معروف رہیں جنہوں نے 103 رنز سکور کیے۔

عالیہ ریاض نے بھی دو میچوں میں جارحانہ بلےبازی کی، خاص طور پر دوسرے میچ میں پاکستان کی فتح میں ان کا نمایاں کردار رہا۔

جنوبی افریقہ خواتین کرکٹ ٹیم کے دورے کے اگلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں تین بین الاقوامی ایک روزہ میچ کھیلیں گی۔ 

سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے منگل کو کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عشائیے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان، سابق اولمپین اصلاح الدین، سندھ کے ہوم منسٹر بریگیڈیئر ریٹائر حارث نواز، ترکی کے قونصل جنرل اور سینیئر جنرل منیجر نیشنل بینک سٹیڈیم ارشد خان نے بھی شرکت کی۔

معین خان اور صلاح الدین نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور ون ڈے سیریز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں کھلاڑیوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر کلچرل میوزک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کی سیریز میزبان نے جبکہ فمعے سے دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز شروع ہو گی۔ جیتی جبکہ
بدھ, ستمبر 6, 2023 - 09:30
Main image: 

<p>پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کا گروپ فوٹو (پی سی بی)</p>

jw id: 
XxoBTRLm
type: 
SEO Title: 
ٹی20 کی فاتح پاکستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ سے ون ڈے کے لیے تیار


from Independent Urdu https://ift.tt/GsguOer

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;