پاکستان فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعے کو صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک میجر سمیت دو فوجی اہلکار جان سے گئے۔
آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق میران شاہ کے جنرل ایریا میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاکستان فوج نے ایک آپریشن کیا، جس کے دوران میجر عامر عزیز کی سربراہی میں فوجی دستے نے شدت پسندوں کے ایک گروپ کو روکا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا: ’اس کے نتیجے میں ایک شدت پسند مارا گیا۔‘
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ میجر عامر عزیز اور ساہیوال کے 27 سالہ سپاہی محمد عارف جان سے گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں مزید شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے جمعے کو بنوں کا دورہ کیا جہاں جمعرات کو خودکش حملے کے نتیجے میں نو سکیورٹی اہلکار جان سے گئے تھے۔
اس موقعے پر آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور سکیورٹی کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

<p>فوج کا ایک جوان پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر لگائی گئی باڑ کے قریب ڈیوٹی دے رہا ہے (اےا یف پی)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/Zil8N3W