فلسطینیوں کو ان کا علیحدہ ملک ملنے تک پاکستان الگ نہیں ہو گا: وزیر اطلاعات

News Inside

پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ’پاکستان فلسطینی بھائیوں کو ان کا الگ ملک، حق خود اختیاری اور حق خود ارادیت ملنے تک خود کو ان سے الگ نہیں کرے گا۔‘

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے جمعے کو KAN نیوز اسرائیل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سات مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔‘

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تقریر کے فوراً بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے KAN نیوز سے بات کرتے ہوئے ’نئے مشرق وسطیٰ‘ کا حوالہ بھی دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کم از کم چھ یا سات ایسے ممالک ہیں جن سے میں نے ملاقات کی ہے، اہم مسلم ممالک، جن کے ساتھ ہمارے تعلقات نہیں ہیں، جو امن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔‘

ایلی کوہن نے کہا کہ ’یہ ممالک افریقہ اور ایشیا میں ہیں‘ لیکن ان کا نام بتانے سے انہوں نے انکار کیا۔ انہوں نے ’براہ راست رابطے‘ کا بھی ذکر کیا۔

اتوار کو جی ٹی وی کے میزبان حسین تھیبو سے گفتگو میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ ’دنیا کے کچھ مسلم ممالک کے بہت عرصے سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں۔ ہمارے نہیں ہیں۔ اس کو بہت عرصہ ہو گیا ہے۔ پچھتر چھہتر سال ہو گئے ہیں۔ پاکستان کا ایک اصولی روایتی موقف ہے اور پاکستان کے تمام ادارے اس موقف پر آج بھی کھڑے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ’آج بھی پاکستان کے پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ باقی تمام ممالک کے لیے ویلڈ ہے۔‘

’ہم اس موقف پر قائم ہیں۔ پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف فلسطینیوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ جب تک فلسطینیوں کو اپنا آزاد ملک نہیں ملتا، اور ان کا حق خود اختیاری، ان کا حق خود ارادیت، جو کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل میں تسلیم شدہ ہیں، جب تک وہ نہیں مل جاتے تب تک پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں سے خود کو الگ نہیں کرے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہی بات وزیر اعظم نے ابھی کہی ہے، یہی بات وزیر خارجہ نے کہی ہے۔ پاکستان کی ریاست، اس کے تمام ادارے، جو ہمارا روایتی موقف ہے فلسطین کے حوالے سے، فلسطین کے عوام کے حوالے سے، اس پر قائم ہیں۔‘

مرتضی سولنگی نے واضح کیا کہ ’کوئی مسلم ملک اسرائیل کے ساتھ کس طرح کے تعلقات رکھتا ہے، یہ ان کا معاملہ ہے۔ ہم ہر ملک اور ان کی پالیسیوں کا احترام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی، کوئی ملک ہمیں مجبور نہیں کر سکتا کہ ہم اپنا موقف تبدیل کریں۔‘

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے جمعے کو بیان دیا تھا کہ سات مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کر سکتے ہیں، اس حوالے سے جی ٹی وی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرتضیٰ سولنگی نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر کھڑا ہے۔
اتوار, ستمبر 24, 2023 - 23:30
Main image: 

<p class="rteright">پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف فلسطینیوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے، مرتضیٰ سولنگی&nbsp;(سکرین گریب، 24 ستمبر 2023، جی ٹی وی)</p>

type: 
SEO Title: 
فلسطینیوں کو ان کا علیحدہ ملک ملنے تک پاکستان الگ نہیں ہو گا: وزیر اطلاعات


from Independent Urdu https://ift.tt/idyeSTo

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;