نیپال: پہلے پاکستانی جوڑے نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

News Inside

نیپال میں بلند پہاڑ سر کرنے کی مہمات کا انتظام کرنے والی کپنی سیون سمٹ ٹریکس نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمد عزیر اور انعم عزیر نیپال کی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرنے والے پہلا پاکستانی جوڑا بن گئے۔

عرب نیوز کے مطابق ماؤنٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے جو نیپال کے مغربی حصے میں واقع ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر کی جانے والی پوسٹ میں سیون سمٹ ٹریکس نے احمد عزیر اور انعم عزیر کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ احمد اور انعم نے کامیابی سے آٹھ ہزار 163 میٹر بلند چوٹی سر کر لی جو آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’یہ دونوں پہلا پاکستانی جوڑا ہے جس نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔‘

انعم عزیر اور احمد عزیر کے ساتھ نیپال کے کوہ پیما پاسنگ شیرپا، پاسنگ دیکپا شیرپا اور پاس تینجی شیرپا بھی اس مہم کا حصہ تھے۔

احمد عزیر اور انعم عزیر سے قبل پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی، سرباز خان اور شہروز کاشف بھی رواں ماہ اس چوٹی کو سر کر چکے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی احمد اور انعم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’اس خوش خبری کو سن کر جاگنا بہت اچھا تھا۔ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔‘

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے شہروز کاشف نے کہا کہ ’یہ جوڑا لاہور سے تعلق رکھتا اور عزیر پیشے کے اعتبار سے بیرسٹر ہیں جبکہ انعم ایک فرانزک ڈاکٹر ہیں۔‘

شہروز کاشف کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ میرے کلائنٹس ہیں اور انہوں نے میری شاگردی میں منگلاک سر(بلندی چھ ہزار 50 میٹر) اور ہسپر پیک(بلندی پانچ ہزار دو سو 46 میٹر) سر کیں ہیں۔‘

یہ دونوں چوٹیاں پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان میں واقع ہیں۔

پاکستان میں کوہ پیمائی مہمات کے انتظامی ادارے قراقرم کلب نے احمد عزیر اور انعم عزیر کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کامیابی ان کے جذبے کی عکاس ہے۔‘

لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد عزیر اور انعم عزیر نیپال کی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرنے والے پہلا پاکستانی جوڑا بن گئے۔
اتوار, ستمبر 24, 2023 - 20:45
Main image: 

<p class="rteright">24 ستمبر، 2023 کی اس تصویر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمد عزیر اور انم عزیر کو ماؤنٹ مناسلو مہم کے دوران دیکھا جا سکتا ہے(تصویر: سیون سمٹ ٹریکس ایکس اکاؤنٹ @sst8848/X)</p>

type: 
SEO Title: 
نیپال: پہلے پاکستانی جوڑے نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کر لی


from Independent Urdu https://ift.tt/r63iDgY

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;