غزہ میں لوگ ہلکے وزن کے سونے کے سکے کیوں خرید رہے ہیں؟

News Inside

غزہ کے ایک تاجر نے انتہائی ہلکے سونے کے سکے تیار کیے ہیں تاکہ زیادہ رقم کے بغیر لوگوں کو مشرق وسطیٰ میں بچت کے سب سے مقبول طریقوں میں سے ایک تک رسائی حاصل ہو سکے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق احمد حمدان کے تیار کردہ سکوں کا وزن نصف گرام سے لے کر 10 گرام تک ہے۔ ان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’انہیں یہ خیال مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے والی اپنی کمیونٹی کے لیے سونا رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر آیا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ہم نے ہر طبقے کے لوگوں کے لیے سونا دستیاب کر دیا ہے۔ وہ سونا جس سے غریب اور کم آمدنی والے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔‘

21 قیراط سونے کا سکہ، جس کی ایک جانب مسجد اقصیٰ کے گنبد کی تصویر ہے جس کے نیچے فلسطین تحریر ہے۔ اس پر غزہ کی وزارت خزانہ کی مہر بھی کندہ ہے۔

تاہم غزہ کی وزارت خزانہ میں پالیسی شعبے کے سربراہ اسامہ نوفل نے زور دیا کہ اس سکے قانونی حیثیت نہیں ہے۔

ان کے بقول: ’اس کی تشریح اس طرح نہیں کی جانی چاہیے کہ یہ مستقبل کی کرنسی ہے۔ یہ بچت کے ایک ذریعے کے علاؤہ کچھ نہیں ہے۔‘

فلسطینیوں کی اپنی کوئی کرنسی نہیں ہے اور وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں یورو، امریکی ڈالر، اسرائیلی شیکل اور اردنی دینار استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جیسا کہ مشرق وسطیٰ کے متعدد حصوں میں بینکوں پر عدم اعتماد کا مطلب ہے کہ بہت سے لوگ اپنی بچت کو سونے میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

غزہ میں 23 لاکھ فلسطینی آباد ہیں اور ان میں سے تقریباً نصف بے روزگار ہیں۔

سکیورٹی کے پیش نظر اسرائیل اور مصر دونوں نے اپنی سرحدوں پر اس علاقے کے ساتھ پابندیاں برقرار رکھی ہوئی ہیں۔

عادل الرفاتی نامی ایک سرکاری ملازم نے پچھلے تین مہینوں میں 3.5 گرام سونا خریدا اور وہ اپنی نئی بچت سے خوش ہیں۔

انہوں نے روئٹرز کو بتایا: ’میں بھاری سونا نہیں خرید سکتا لیکن اسے کم گرام میں حاصل کرنا آسان ہے۔ میں اس سے بچت کر سکتا ہوں کیونکہ سونا دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں ایک محفوظ ہے۔‘

فلسطین کی اپنی کوئی کرسی نہیں۔ وہاں امریکی اور یورپی کرنسیاں استعمال ہوتی ہیں، جبکہ سونا بچت کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
جمعرات, ستمبر 7, 2023 - 21:30
Main image: 

<p>فلسطینی تاجر احمد حمدان 27 اگست 2023 کو غزہ سٹی میں بچت کے خواہشمند کم آمدنی والے رہائشیوں کو سونے کے سکے پیش کر رہے ہیں (روئٹرز/ابراہیم ابو مصطفیٰ)</p>

jw id: 
KzstPVn2
type: 
SEO Title: 
غزہ میں لوگ ہلکے وزن کے سونے کے سکے کیوں خرید رہے ہیں؟


from Independent Urdu https://ift.tt/gKNpxnt

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;