پاکستانی خواتین کو آن لائن روزگار کی تربیت دینے والی نمرہ ناصر

News Inside

پاکستانی خواتین کو خودکفیل ہونے میں مدد دینے کے لیے آن لائن تربیتی کورس کروانے والی نمرہ ناصر لاہور کی رہائشی ہیں۔

نمرہ ناصر 2024 کی پہلی سہ ماہی میں روس میں منعقدہ ورلڈ یوتھ فیسٹیول میں نمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد کی رکن ہوں گی۔

پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ نمرہ اب دنیا کے مختلف ممالک میں آن لائن کارپوریٹ ٹریننگ بھی دیتی ہیں۔

نمرہ ناصر نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ، برطانیہ، چین، کینیڈا، روس، انڈیا، جرمنی، سری لنکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آن لائن کاروبار سے متعلق تربیت دے رہی ہیں۔ ’جس میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے مارکیٹنگ کے جدید طریقے، تخلیقی انداز میں کام کرنے اور فلم بنانے سے متعلق تربیت شامل ہے۔‘

نمرہ ناصر نے بتایا کہ وہ کارپوریٹ ڈیلنگ کے ساتھ پاکستانی خواتین کو گھر بیٹھے آن لائن چھوٹے کاروبار کرنے سے متعلق آگاہی مفت فراہم کرتی ہیں۔ جبکہ کمپنی لیول پر کاروباری انداز میں ٹریننگ کراتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نمرہ ناصر کا کہنا ہے کہ ’روس میں ہونے والے ورلڈ یوتھ فیسٹیول جو یکم مارچ سے سات مارچ 2024 کو منعقد ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر کے 20 ہزار سے زائد نوجوان حصہ لے رہے ہیں، اس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے جانے والے وفد کی کوآرڈینیشن کے لیے کمیٹی میں، میں بھی شامل ہوں۔‘

’اس فیسٹیول میں 18 سے 35 سال کی عمر تک کے نوجوان مرد اور خواتین کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ یہاں کارپوریٹ طریقے سے ذاتی کاروبار سے متعلق آگاہی کے ساتھ مواقع فراہم کیے جائیں گے کہ نوجوان اپنے آن لائن یا چھوٹے کاروبار سے کس طرح کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اس دوران عالمی سطح پر مختلف کمپنیوں اور اداروں سے رابطوں کے موقع بھی موجود ہوں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے آن لائن سات دسمبر تک اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ شرکت کے خواہش مند حضرات کو ہم کمیٹی کے ذریعے سہولیات فراہم کریں گے۔ اس موقع سے تمام خواہش مند نوجوان مستفید ہوسکیں گے یہی اس فیسٹیول کا مقصد ہے۔‘

نمرہ ناصر کا کہنا تھا کہ سلائی کڑھائی سے لے کر آن لائن ٹیچنگ تک روزگار کے مختلف مواقع ہر شعبہ میں موجود ہیں۔

نمرہ ناصر نے بتایا کہ وہ کارپوریٹ ڈیلنگ کے ساتھ پاکستانی خواتین کو گھر بیٹھے آن لائن چھوٹے کاروبار کرنے سے متعلق آگاہی مفت فراہم کرتی ہیں۔ جبکہ کمپنی لیول پر کاروباری انداز میں ٹریننگ کراتی ہیں۔
اتوار, دسمبر 3, 2023 - 16:45
Main image: 

<p class="rteright">پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ نمرہ اب دنیا کے مختلف ممالک میں آن لائن کارپوریٹ ٹریننگ بھی دیتی ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)</p>

jw id: 
ZJrlfN2L
type: 
SEO Title: 
پاکستانی خواتین کو آن لائن روزگار کی تربیت دینے والی نمرہ ناصر


from Independent Urdu https://ift.tt/PxNHAq2

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;