پشاور: سیاحت کے لیے آئے اطالوی شہری کی مبینہ خودکشی

News Inside

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس کے مطابق ایک اطالوی سیاح نے فلیٹ میں مبینہ طور پر خود کشی کی ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔

یہ واقعہ پیر کو پشاور کے باصر باغ روڈ پر ایک پلازے میں واقعے فلیٹ کے اندر پیش آیا ہے جہاں سے پولیس کے مطابق اطالوی سیاح کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پشاور پولیس کے ترجمان عالم خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں غیرملکی شہری کی شناخت جوشوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی ہے جنہیں نو اکتوبر کو پاکستان کا سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اطالوی شہری 18 اکتوبر کو باچا خان ایئر پورٹ پشاور پر سعودی ایئرلائن کی پرواز 796 کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور سیاحت کی غرض سے ایک نجی فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔

عالم خان کے مطابق ’اطالوی سیاح نے ایک نجی ویب سائٹ پر فلیٹ بک کیا تھا اور اسی میں رہائش پذیر تھے۔ یہ ایک نجی پلازہ ہے جہاں کرائے پر فلیٹ ملتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پشاور پولیس کے مطابق ’اس افسوس ناک واقعے کے بارے میں وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور مبینہ خودکشی کے حوالے سے دفعہ 174 کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔‘

یہ واقعہ ناصر باغ پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں کے ایک اہلکار مسلم خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اطالوی سیاح کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تاحال پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جاری نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

پشاور پولیس کے ترجمان عالم خان نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں غیرملکی شہری کی شناخت جوشوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی ہے جنہیں نو اکتوبر کو پاکستان کا سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا۔
منگل, دسمبر 5, 2023 - 17:30
Main image: 

<p>پولیس پشاور میں اس فلیٹ کا جائزہ لے رہی ہے جہاں سے ان کے مطابق اطالوی سیاح کی لاش برآمد ہوئی ہے (تصویر: رسول داوڑ)</p>

type: 
SEO Title: 
پشاور: سیاحت کے لیے آئے اطالوی شہری کی مبینہ خودکشی


from Independent Urdu https://ift.tt/Z4jG7Py

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;