سعودی وفد کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی مفادات اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال

News Inside

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات میں متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں ’دونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی اور سٹریٹجک تعاون کو اس انداز میں بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے بین الاقوامی سلامتی اور امن میں مدد ملے۔‘

اس حوالے سے پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی مفادات اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق سعودی وفد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پائیدار اور تزویراتی نوعیت کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے متعدد راہیں تلاش کرنے پر زور دیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پیر 15 اپریل کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچا تھا۔

پاکستان کے دورے پر آنے والے سعودی وفد میں وزیر پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن عبد المحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف، نائب وزیر برائے سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد مزید التویجری، وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے تعمیر و ترقی کے سینیئر عہدیدار شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب کے وفد نے منگل کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد دونوں وزرا خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا تھا۔

جبکہ منگل کی شام وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سعودی وفد کے اعزاز میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک عشائیہ دیا گیا تھا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے پرجوش استقبال پر شکر گزار ہیں۔‘

ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات میں متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔
منگل, اپریل 16, 2024 - 22:30
Main image: 

<p>سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات 16 اپریل کو ہوئی (ایس پی اے)</p>

type: 
SEO Title: 
سعودی وفد کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی مفادات اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال


from Independent Urdu https://ift.tt/KrgwEPe

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;