کرغزستان: کسی پاکستانی کی موت نہیں ہوئی، 35 افراد زخمی، پاکستانی سفارت خانہ

News Inside

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے وہ خود اس صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جان سے نہیں گیا اور سفارت خانہ زخمی طلبا کی معاونت کر رہا ہے۔

دوسری جانب وسطی ایشیا کے ملک کرغزستان میں مقامی افراد اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان پرتشدد واقعات کے بعد دارالحکومت بشکیک میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں کسی پاکستانی کی موت نہیں ہوئی، تاہم پاکستانی سفیر کے مطابق 35 افراد زخمی ہیں، جن کی قومیت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ ’کرغز حکومت نے تصدیق کی ہے کہ غیر ملکی طالب علموں کے خلاف ہجوم کے حالیہ تشدد میں کسی پاکستانی طالب علم کی موت نہیں ہوئی۔ کرغز وزارت داخلہ نے بھی پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صورت حال قابو میں ہے۔‘

نجی نیوز چینل اے آر وائی سے بات  کرتے ہوئے پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے کہا کہ ’کرغز حکام کے مطابق کسی کا ریپ نہیں ہوا۔ ان واقعات میں کچھ غیر ملکی طلبہ زخمی ہوئے ہیں اور 35 کے قریب افراد کو ہسپتال لایا گیا تاہم کرغز حکام نے ابھی تک ان کی قومیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب کرغز حکومت اس حوالے سے معلومات دے گی تو ہم وہ شیئر کر دیں گے۔‘

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ’مشتعل افراد دیواریں پھلانگ کر ہاسٹلز میں داخل ہوئے اور طلبہ سے بدتمیزی کی، ان کے سامان کو نقصان پہنچایا، تاہم اب یہ لوگ منتشر ہو چکے ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ان افراد کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو بالخصوص نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے۔

حسن علی ضیغم کے مطابق: ’مصری طلبہ اور مقامی افراد کے درمیان لڑائی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اس معاملے پر اشتعال پھیلا۔‘

سفیر نے پاکستانی طلبہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ حالات معمول پر آنے تک گھروں میں ہی رہیں۔

حسن ضیغم نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا: ’بشکیک میں طلبہ کے ہاسٹل کے ارد گرد ہجوم کے تشدد کے تناظر میں، پاکستانی سفارت خانے نے بشکیک میں تمام پاکستانی طلبہ کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ جب تک کہ حالات معمول پر نہ آجائیں وہ گھروں کے اندر ہی رہیں۔‘

سفیر نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔‘

ایک اور ٹویٹ میں پاکستانی سفیر نے طلبہ سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں رابطہ کرنے کے لیے فون نمبر بھی شیئر کیا اور لکھا: ’کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے سفارت خانے کے نمبر +996507567667  پر کال کریں۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر ہونے والوں حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا: ’بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی صورت حال پر گہری تشویش ہے۔ میں نے پاکستان کے سفیر کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میرا دفتر بھی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے اور مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔‘

اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی کہا ہے کہ پاکستان اس صورت حال میں کرغزستان کی حکومت سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے ایکس پر لکھا: ’بشکیک میں ہمارا سفارت خانہ پاکستانی طلبہ کی سہولت کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔ سفیر اور ان کی ٹیم کے لیے پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔‘

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر گذشتہ شب سے ہی چند ایسی ویڈیوز اور تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں مبینہ طور پر کرغزستان کے مقامی افراد کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم آزادنہ طور پر ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ بظاہر کرغزستان میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے چند ویڈیو پیغامات بھی ایکس پر وائرل ہیں جن میں ان طلبہ کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں مقامی افراد کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے ہاسٹلز پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

پرتشدد واقعات کب اور کیسے شروع ہوئے؟

پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق گذشتہ شام سے بشکیک میں غیر ملکی طلبہ کے خلاف مقامی ہجوم کے تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔

کرغز پریس کا حوالہ دیتے ہوئے سفارت خانے نے کہا کہ یہ معاملہ 13 مئی کو مقامی طلبہ اور مصر کے میڈیکل طلبہ کے درمیان لڑائی کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد بھڑک اٹھا۔ بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے کچھ ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی کئی نجی رہائش گاہیں ہیں، جن کو حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے. ہاسٹلز میں پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کے طلبہ مقیم ہیں۔

’اموات، ریپ کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی‘

اے پی پی نے پاکستانی سفارت خانے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ جیسا کہ سوشل میڈیا پوسٹس میں بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی اموات اور ریپ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، سفارت خانے نے کہا کہ ’انہیں متعدد طالب علموں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔‘

سفارت خانے نے مزید کہا: ’پاکستان سے متعدد طلبہ کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستانی طالب علموں کی مبینہ موت اور ریپ کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹس کے باوجود، ابھی تک ہمیں کوئی تصدیق شدہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہیں۔‘

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے وہ خود اس صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ہفتہ, مئی 18, 2024 - 10:00
Main image: 

<p class="rteright">سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر گذشتہ شب سے ہی چند ایسی ویڈیوز اور تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں مبینہ طور پر کرغزستان کے مقامی افراد کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے(اے پی پی بشکریہ 24 کے جی)</p>

type: 
SEO Title: 
کرغزستان: کسی پاکستانی کی موت نہیں ہوئی، 35 افراد زخمی، پاکستانی سفارت خانہ


from Independent Urdu https://ift.tt/Dfp7nXP

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;