شاہ سلمان کی صحت سے متعلق قوم تسلی رکھے: سعودی ولی عہد

News Inside

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز کابینہ کے اجلاس کے دوران شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہونے کے بارے میں بتایا۔

سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان کا اتوار کے روز السلام پیلس کے شاہی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا تھا کیونکہ ان کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھا اور وہ درد میں مبتلا تھے۔

انہیں پھیپھڑوں کی سوزش تشخیص ہوئی اور علاج کے لیے انہیں اینٹی بائیوٹکس کا ایک کورس تجویز کیا گیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کونسل کو عرب لیگ سربراہ اجلاس کے نتائج سے بھی آگاہ کیا اور عرب امور، مشترکہ ایکشن ڈیولپمنٹ، علاقائی سلامتی میں اضافے اور عرب مفادات کے دفاع کے لیے مملکت کے عزم پر زور دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کونسل نے حالیہ ریاستی سرگرمیوں بالخصوص علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

کونسل نے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بدعنوانی کی روک تھام میں بین الاقوامی تعاون کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی کابینہ نے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو پاکستان کے ساتھ توانائی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینے کا اختیار بھی دے دیا۔

کابینہ نے بین الاقوامی اہمیت کے ویٹ لینڈز، خاص طور پر آبی پرندوں کی رہائش گاہوں کے بارے میں ایک بین الاقوامی معاہدے میں مملکت کی شمولیت کی بھی منظوری دی۔

شاہ سلمان کا اتوار کے روز السلام پیلس کے شاہی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا تھا کیونکہ ان کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھا اور وہ درد میں مبتلا تھے۔ انہیں پھیپھڑوں کی سوزش تشخیص ہوئی اور علاج کے لیے انہیں اینٹی بائیوٹکس کا ایک کورس تجویز کیا گیا۔
منگل, مئی 21, 2024 - 22:15
Main image: 

<p>شہزادہ محمد بن سلمان 21 مئی 2024 کو کابینہ اجلاس کے دوران (ایس پی اے)</p>

type: 
SEO Title: 
شاہ سلمان کی صحت سے متعلق قوم تسلی رکھے: سعودی ولی عہد


from Independent Urdu https://ift.tt/vB7E5YI

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;