پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس کا آج سے آغاز

News Inside

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق سعودی عرب کا 50 رکنی اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا تاکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری افراد کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کیے جاسکیں۔

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کی قیادت میں 30 سے زائد سعودی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کا وفد کل یعنی اتوار کو پاکستان پہنچا تھا۔

سعودی وفد کے اسلام آباد پہنچنے پر پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کی وزارت کامرس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تین روزہ سعودی دورہ کا مقصد پاکستان میں کاروبار کے مختلف مواقع پر دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کی آپس میں ایک دوسرے سے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

دورے کے دوران پاکستانی وفاقی وزیر کے مطابق سعودی عرب کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، میرین، کان کنی، تیل اور گیس، ادویات سازی اور ایوی ایشن کی بڑی کمپنیوں کے 30 سے زائد سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہونے کا امکان ہے۔

’اس کے علاوہ فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈیویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب، جس میں انہوں نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی تھی، ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق جمعے کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطح کے جائزہ اجلاس میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کے وفد کے آئندہ چند روز میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’سعودی فرامانروا عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

’سعودی وفد سعودی فرمانروا اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، وفد میں سعودی عرب کی کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات شامل ہیں۔‘

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔
سوموار, مئی 6, 2024 - 07:00
Main image: 

<p class="rteright">پانچ مئی، 2024 کی اس تصویر میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان پاکستان کے دورے پر آنے والے سعودی وفد کا اسلام آباد آمد پر استقبال کرتے ہوئے(اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس کا آج سے آغاز


from Independent Urdu https://ift.tt/DsXMYUm

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;