تمل فلم ’سردار 2‘ کی شوٹنگ کے دوران سٹنٹ مین گر کر چل بسا

News Inside

انڈیا کے جنوبی شہر چنئی میں تمل فلم کے ایکشن سیکوئنس کی شوٹنگ کے دوران ایک سٹنٹ مین تقریباً 20 فٹ اونچائی سے گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

رپورٹس کے مطابق سٹنٹ مین، جن کا پہلا نام ایلومالائی ہے، 16 جولائی کو سالیگرام کے ایل وی پرساد سٹوڈیوز میں تمل فلم ’سردار 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک بلند پلیٹ فارم سے گر گئے تھے۔

اس حادثے کے بعد شوٹنگ کو فوری طور پر روک دیا گیا اور ایلومالائی کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ انہیں شدید چوٹیں آئیں اور اندرونی طور پر خون بہنے سے ان کی موت ہو گئی۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حادثے کے بعد پروڈکشن ہاؤس ’پرنس پکچرز‘ نے ایک بیان میں کہا: ’ہمیں سٹنٹ یونین کے ایک رکن ایلومالائی کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے افسوس ہے جنہوں نے ہماری فلم ’سردار 2‘ کے سیٹ پر بطور سٹنٹ رگ مین کام کیا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا: ’سٹنٹ کے سلسلے کو فلمانے کے بعد جب ہم دن بھر کی شوٹنگ کو سمیٹ رہے تھے جب ایلومالائی غلطی سے 20 فٹ کے روسٹرم سے گر گئے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں قریبی ملٹی سپیشلٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا علاج کیا، تاہم 16 جولائی 2024 کو رات تقریباً 11.30 بجے بہترین طبی علاج کے باوجود ایلومالائی بدقسمتی سے چل بسے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سردار 2، 2022 کی بلاک بسٹر فلم سردار کا سیکوئل ہے۔ اس میں کارتی کے نام سے مشہور تمل اداکار کارتک شیوکمار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار پی ایس میتھران ہیں۔

تمل میڈیا نے بدھ کی شام چنئی میں ایلومالائی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کارتی کی ایک ویڈیو شیئر کی جنہوں نے انہیں مالی مدد کی پیشکش بھی کی۔

سردار 2 کی کہانی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

سکوئل کی پہلی فلم سردار، جو اپنے خاندان سے الگ ہو جانے والے ایک جاسوس کی کہانی بیان کرتی ہے، نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ کامیابی سمیٹی تھی۔ فلم نے دنیا بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمائے جو 2022 میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی تمل فلموں میں سے ایک ہے۔

54 سالہ ایلوملائی فلم کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ 20 فٹ کی بلندی سے گر پڑے۔
جمعرات, جولائی 18, 2024 - 20:45
Main image: 

<p class="rteright">ایلومالائی تامل فلم ’سردار 2‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے (پرنس پکچرز)</p>

type: 
SEO Title: 
تمل فلم ’سردار 2‘ کی شوٹنگ کے دوران سٹنٹ مین گر کر چل بسا
origin url: 
https://ift.tt/UrtfWhL


from Independent Urdu https://ift.tt/VhmZeXC

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;