انتخابی ریلی میں فائرنگ سے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تین افراد زخمی، ایک کی موت

News Inside

امریکی خفیہ سروس کے مطابق سابق صدر اور رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا میں ہفتے کو بظاہر ایک قاتلانہ حملے میں ’ریلی کے مقام کے باہر ایک بلند مقام سے سٹیج کی طرف متعدد گولیاں (فائرنگ)‘ چلائی گئی تھیں۔

امریکی خفیہ ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شخص کی جان گئی، دو شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پنسلوینیا میں فائرنگ کے بعد جب ڈونلڈ ٹرمپ کو سٹیج سے اتار گیا تو ان کا چہرہ خون آلود تھا، جب کہ گولی چلانے والا بندوق بردار اور ساتھ کھڑا ہوا ایک شخص مارا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

فائرنگ کے کچھ دیر بعد رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے امریکی سیکریٹ سروس کا بروقت جوابی کارروائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ 

انہوں نے ریلی میں فائرنگ سے جان سے جانے والے شخص کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمی ہوجانے والے شخص سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ’ایسا واقعہ ہمارے ملک میں ہونا حیرت انگیز ہے۔ ابھی تک شوٹر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے جو اب مر چکا ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’مجھ پر گولی چلائی گئی جو میرے جو میرے دائیں کان کے اوپری حصے میں داخل ہوئی۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ انہیں فوراً معلوم ہوگیا تھا کہ کچھ غلط ہوا ہے اور گولی کی آواز انہوں نے کان کے پاس سنی، فائر ہوا اور گولی ان کے کان کی جلد کو پھاڑ کر گزر گئی۔

ان کے مطابق: ’بہت خون بہا تو مجھے ادراک ہوا کہ ہو کیا رہا ہے۔ خدا امریکہ پر رحم کرے۔‘ 

فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان

صدارتی الیکشن میں اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر بظاہر قاتلانہ حملے کے بعد ڈیلاویئر میں ریہوبوتھ بیچ پر ہنگامی بریفنگ میں امریکی صدر جو بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ میں اس قسم کے تشدد کی کوئی گنجائش  نہیں ہے۔

’یہ بیماری ہے، یہ بیماری ہے۔ یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ہمیں اس ملک کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔‘

بائیڈن نے کہا کہ ’امریکہ میں سیاسی تشدد یا اس طرح کا تشدد، کبھی سنا ہی نہیں۔ یہ مناسب نہیں ہے۔ ہر ایک کو، ہر ایک کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔‘

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے اتوار کو کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ سارہ پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی میں ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح حملے سے صدمے میں ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ہم ان کی حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’مجھ پر گولی چلائی گئی جو میرے جو میرے دائیں کان کے اوپری حصے میں داخل ہوئی۔‘
اتوار, جولائی 14, 2024 - 06:15
Main image: 

<p>امریکہ کے سابق صدر اور رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے پر خون دیکھا جا سکتا ہے اور پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد 13 جولائی 2024 کو سیکریٹ سروس کے اہلکار انہیں اپنے حصار میں لیے سٹیج سے اتار کر لے جا رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

jw id: 
2EIMJHZ5
type: 
SEO Title: 
انتخابی ریلی میں فائرنگ سے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تین افراد زخمی، ایک کی موت
Translator name: 
عبداللہ فاروقی


from Independent Urdu https://ift.tt/rhH2YxO

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;